ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی آئی سی سی مردوں کی ٹی ۲۰؍ درجہ بندی میں ٹاپ بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ مقام متحدہ عرب امارات کے خلاف اور پاکستان کے خلاف کی بہترین کارکردگی کے بعد حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 6:20 PM IST | Dubai
ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی آئی سی سی مردوں کی ٹی ۲۰؍ درجہ بندی میں ٹاپ بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ مقام متحدہ عرب امارات کے خلاف اور پاکستان کے خلاف کی بہترین کارکردگی کے بعد حاصل کیا۔
ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی آئی سی سی مردوں کی ٹی ۲۰؍ درجہ بندی میں ٹاپ بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ مقام متحدہ عرب امارات کے خلاف اور پاکستان کے خلاف کی بہترین کارکردگی کے بعد حاصل کیا۔ وہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور لیگ اسپنر روی بشنوئی کے بعد نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی بولر ہیں۔
Topping the T20I Bowling Charts! 🔝
— BCCI (@BCCI) September 17, 2025
Say hello 👋 to the No. 1⃣ bowler in the ICC Men`s T20I Rankings!
Well done, Varun Chakaravarthy! 👏 👏#TeamIndia | @chakaravarthy29 pic.twitter.com/BTxX2JuNat
۳۴؍سالہ چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز جیکب ڈفی کو پیچھے چھوڑ دیا، جو مارچ سے پہلے نمبر پر تھے۔ سری لنکا کے فاسٹ بالر نووان تھشارا بھی ایشیا کپ کے اپنے پہلے ۳؍ میچوں میں ۲؍ وکٹ لینے کے بعد ۶؍ درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھئیے:بنگلہ دیش کی افغانستان پر فتح، سپر۴؍ میں پہنچنے کی امیدیں زندہ
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر سفیان مقیم ۴؍ درجے بہتری کے ساتھ ۱۱؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ ہندوستان کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل ایک درجے ترقی کے ساتھ۱۲؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد۱۱؍درجے کی چھلانگ لگا کر۱۶؍ ویں اور کلدیپ یادو۱۶؍ درجے کی چھلانگ لگا کر۲۳؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے نور احمد۲۵؍ ویں نمبر پر ہیں۔
ہندوستانی اوپنر ابھیشیک شرما نے یو اے ای کے خلاف۱۶؍ گیندوں پر۳۰؍ اور پاکستان کے خلاف ۱۳؍ گیندوں پر۳۱؍ رن بنا کر ٹی ۲۰؍ بلے بازوں میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور جوس بٹلر دونوں ایک ایک مقام آگے بڑھ کر دوسری اور تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سالٹ نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرےٹی ۲۰؍ میں۶۰؍ گیندوں پر ناقابل شکست۱۴۱؍ رن بنائے جو کہ انگلینڈ کا سب سے زیادہ ٹی ۲۰؍ا سکور اور تیز ترین سنچری ہے۔ اس میچ میں بٹلر نے بھی۳۰؍ گیندوں پر۸۳؍ رن بنائے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بٹلر ٹی۲۰؍بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ۳؍ پر پہنچے ہیں۔آل راؤنڈرس میں ہندوستان کے ہاردیک پانڈیا سرفہرست ہیں۔