• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: جین زی کی دوتہائی آبادی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار:سروے

Updated: September 16, 2025, 9:03 PM IST | London

برطانیہ میں جین زی کی دوتہائی آبادی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے، یہ بات ایک سروے کے بعد سامنے آئی، مزید یہ کہ ذہنی مسائل سے دوچار خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تحقیق کے مطابق، برطانیہ میں خواتین کو درپیش ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جہاں۷۲؍ فیصد خواتین کے مقابلے میں۵۶؍ فیصد مردوں نے اس کی شکایت کی۔برطانیہ میں جین زی کی اکثریت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کیا ہے یا فی الحال اس کا سامنا ہے۔ یہ بات پیر کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں سامنے آئی ہے۔یو گور سروے کے منتظمین، یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے محققین نے پایا کہ ۱۶؍ سال سے ۲۴؍ سال کی عمر کے دو تہائی افراد نے ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کیا ہے یا فی الحال اس کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۲۰؍ ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی، نصف نفسیاتی مریض: وزارت دفاع

۱۵۴۵؍ افراد کے سروے میں پایا گیا کہ یہ شرح۲۰؍ سے ۲۱؍ سال کی عمر کے افراد میں سب سے زیادہ ہے، جہاں۴۰؍ فیصد کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ذہنی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ۳۱؍ فیصد نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں ان مسائل کا سامنا کیا تھا۔تاہم، برطانوی روزنامہ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، اس سروے میں شامل تقریباً۳۲؍ فیصد افراد کا کہنا تھا کہ آئندہ سال انہیں ذہنی صحت کی مدد درکار ہو سکتی ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین میں ذہنی صحت کے مسائل کا امکان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جہاں۷۲؍ فیصد خواتین کے مقابلے میں۵۶؍ فیصد مردوں نے اس کی شکایت کی۔ مزید برآں، جن افراد نے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کیا تھا، ان کی اکثریت کا کہنا تھا کہ انہوں نے مدد حاصل کی، اس میں مردوں کی تعداد زیادہ تھی جن کا یہ کہنا تھا کہ  انہوں نے کوئی مشورہ یا مدد نہیں لی۔

یہ بھی پڑھئے: نیپال کی وزیراعظم کا جین زی کے مطالبات پورا کرنے کا وعدہ

یو سی ایل کے شعبہ نفسیات و لسانیات کی ایسی وڈنگ نے کہا کہ ذہنی صحت کے انتشار کی روک تھام پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں ان کے حوالے سے بتایا گیاکہ ’’ ہمیں اس بات کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ ہم ذہنی صحت کے مسائل کو پیدا ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں اور ان افراد کو جنہیں مدد کی اشد ضرورت ہوتی ہے، فوری اور مؤثر مدد پہنچانے میں کیسے معاونت کی جا سکتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK