Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین کو روس سے جنگ کے آغاز سے کل ۲۲۳؍ بلین ڈالر کی امداد ملی: وزیر اعظم

Updated: April 01, 2026, 4:01 PM IST | Kyiv

یوکرین کی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ روس سے جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین کو یورپ کی جانب سے ۲۲۳؍ بلین ڈالر کی امداد حاصل ہوئی اور اس امداد نے یوکرین کو جنگ سے متعلق مسائل سے نبرد آزما ہونے میں معاونت کی ہے۔

Ukrainian Prime Minister Yulia Svirdenko. Photo: X
یوکرین کی وزیراعظم یولیا سویریدینکو۔ تصویر: ایکس

یوکرین کی وزیراعظم یولیا سویریدینکو نے منگل کو بتایا کہ فروری۲۰۲۲ء میں روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین نے یورپی یونین اور اس کی رکن ریاستوں سے۲۲۳؍ بلین ڈالر سے زائد کی امداد حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کی مالی معاونت نے ان کے ملک کو جنگ  کے نقصانات برداشت کرنے اور اصلاحات کے راستے پر قائم رہنے میں مدد دی۔یولیا سویریدینکو نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون اوریورپی یونین کے تیز رفتار قرضے یوکرین کی دفاعی منصوبہ بندی اور جنگی خطرات کے پیش نظر ملک کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا،’’ہمیں اب تمام کلسٹرز کے حتمی معیارات مل چکے ہیں اور ہم انہیں EU کے قانون کو اپنانے کے قومی پروگرام میں ضم کر رہے ہیں، جسے ہم قریب مستقبل میں منظور کریں گے۔ ہم تمام مطلوبہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: توانائی کے بحران کےبعد انٹر نیٹ بھی خطرہ میں!

بعد ازاں سویریدینکو نے کہا کہ یوکرین کو اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے اور مل کر توانائی کی آزادی کو مضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ’’ یوکرین ،جنگ کے دوران توانائی کے نظام کو چلانے کے اپنے تجربے کو ساجھا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم نےآئندہ موسم گرما کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور علاقائی استحکام کے منصوبوں کے تحت ملک کے توانائی کے نظام کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK