• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین: مرکزی ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملے کی سخت مذمت

Updated: October 31, 2026, 4:06 PM IST | Agency | New York

اقوام متحد ہ کے امدادی رابطہ کار میتھیاس شمالے کے مطابق ٹرینوں کی حفاظت اور آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

A person injured in the attack is being transported to the hospital. Photo: AP / PTI
حملے میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ تصویر:اے پی / پی ٹی آئی

اقوام متحدہ نے یوکرین کے شہر نیپرو کے مرکزی ریلوےا سٹیشن پر روسی ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں کم از کم۱۳؍ شہری ہلاک اور ۱۰؍زخمی ہوئے۔ ملک میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھیاس شمالے نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے روسی حملوں اور ان سے متعلق جاری کردہ انتباہات کے باعث مسافروں اور ریلوے کارکنوں کو بڑھتے ہوئے خطرات مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ٹرینوں کی حفاظت اور آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیٹ انجن سے چلنے والا ڈرون اس وقت ریلوے اسٹیشن سے ٹکرایا جب ایک ٹرین پلیٹ فارم پر کھڑی تھی۔ علاقائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں۱۱؍ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کی۲؍ ریلیاں منسوخ ، سروے میں ڈیموکریٹس کو برتری

میتھیاس شمالے نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اقوام متحدہ کی جانب سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں ٹرین کا سفر آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں پل، اسپتال، اسکول، شاپنگ سینٹراور ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرو سے سامنے آنے والی تصاویر ایک ایسی خبر بن کر نہیں رہ جانی چاہئیں جو کچھ وقت بعد اوجھل ہو جائے۔ ہر ہلاکت کے پیچھے ایک انسان، ایک خاندان اور ایک ایسا مستقبل ہے جو ہمیشہ کے لئے بدل گیا۔ یہ بات دہرانا ضروری ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ لازم ہے۔میتھیاس شمالے نےبتایا کہ روس کے زیرقبضہ یوکرینی علاقے کیرسون کے قصبے اولیشکی میں امداد پہنچانے اور لوگوں کو انخلاء میں مدد دینے کی تیاریاں تیز کی جا رہی ہیں جہاں جنگ بندی یکم نومبر کی شام ختم ہونی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK