Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین: انسداد بدعنوانی اداروں کو کمزور کرنے پر زیلینسکی کے خلاف مظاہرے

Updated: July 23, 2025, 10:12 PM IST | Kiev

یوکرین کی راجدھانی کیف میں بدعنوانی مخالف اداروں کے خلاف کارروائی کے بعد زیلینسکی مخالف مظاہرے ہوئے۔

A scene from a demonstration against President Zelensky in the Ukrainian capital: Photo: X
یوکرین کی راجدھانی میں صدر زیلینسکی کے خلاف مظاہرے کا ایک منظر: تصویر: ایکس

صدر زیلینسکی کی جانب سے دو بدعنوانی مخالف اداروں کی طاقت کم کرنے والے قانون پر دستخط کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون زیلینسکی کے ہاتھوں میں مزید اختیارات مرتکز کرتا ہے اور حکومت کو اہم بدعنوانی کے مقدمات میں مداخلت کی اجازت دے گا۔صدر زیلینسکی کے اس بل پر دستخط کرنے سے قبل، پارلیمنٹ نے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) اور اسپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پروسیکیوٹرز آفس (SAPO) دونوں کی خودمختاری عملاً ختم کرنے والے بل کی منظوری دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: برازیل: سابق صدر کے پیرمیں’ الیکٹرانک بیڑی‘ ڈال دی گئی

دارالحکومت میں مظاہرین نے اس اقدام پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ کچھ نعرے لگا رہے تھے’’قانون کو ویٹو کرو۔‘‘مظاہرے میں شامل ۲۶؍ سالہ گیم ڈیزائنر اناستاسیا نے کہا’’یہ بل بہت جلدبازی میں منظور کروایا جا رہا ہے۔ واضح ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند کوشش ہے۔اے ایف پی نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، صدر زیلینسکی کے بل پر دستخط کرتے ہی مظاہرین نے نعرہ بازی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ بل پر دستخط سے پہلے، یورپی یونین کے انلارجمنٹ کمشنر مارٹا کوس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں پارلیمنٹ (راڈا) میں ہونے والی ووٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سنگین پسپائی قرار دیا۔ کوس نے مزید کہا’’این اے بی یو اور سیپو جیسے خودمختار ادارے یوکرین کے یورپی یونین کے راستے کے لیے ناگزیر ہیں۔نظم و نسق یورپی یونین میں شمولیت کی بات چیت کا مرکز ہے۔‘‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی یوکرین شاخ نے پارلیمنٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ۲۰۱۴ءکے یوکرینی عزت انقلاب کے بعد ہونے والی اہم ترین اصلاحات میں سے ایک کو نقصان پہنچا ہے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اعتماد مجروح ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK