Inquilab Logo

عمر انصاری نے بھائی عباس انصاری سے جیل میں ملاقات کی

Updated: April 02, 2024, 11:38 PM IST | Inquilab News Network | Kasganj

ملاقات کے بعد مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بھائی کی ضمانت کیلئےکوشش کررہے ہیں۔

Omar Ansari and his sister-in-law Nikhat Bano. Image taken from video
عمر انصاری اور ان کی بھابھی نکہت بانو۔ ویڈیو سے لی گئی تصویر

مختار انصاری کی وفات کے بعد پہلی بار  ان کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے کاس گنج جیل میں قید اپنے بھائی عباس انصاری سے ملاقات کی۔ ساتھ میں عباس انصاری کی زوجہ نکہت بانو بھی تھیں۔ دونوں منگل کو کاس گنج جیل پہنچے انہوں نے عباس انصاری سے تقریباً۵۰؍منٹ ملاقات کی اور اس کے بعد روانہ ہو گئے ۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر انصاری نے بھائی کی ضمانت کے لئے کوشش کرنے کی بات کہی ۔مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کاسگنج جیل میں بند عباس انصاری کی زوجہ نکہت بانوکے ساتھ کاس گنج کی پچلانا جیل پہنچے ۔یہاں انہوں نے ضابطہ کے مطابق پہلے پرچی کٹوائی اور ملاقات کا وقت لیا۔ ذرائع کے مطابق جیل کے اندر عمر انصاری اور نکہت بانو کی عباس انصاری سے تقریباً۳۰؍منٹ تک گفتگو ہو ئی ۔اس دوران عباس انصاری کافی جذباتی بھی ہو گئے اور پھوٹ پھوٹ کر روئے۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کیخلاف کانگریس وفدالیکشن کمیشن پہنچا

عباس انصاری کی ملاقات کے بارے میں عمر انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ والد کی موت کے بعد ایک بیٹے پر کیا گزرتی ہے وہ دیکھا ہے ہم نے، ہم بھی بیٹے ہیں وہ بھی بیٹے ہیں۔جیل کے اندر ہمت سے ہیں۔ ٹھیک ہیں کھانا کھا رہے ہیں اور روزہ رکھ رہے ہیں، نماز پڑھ رہے ہیں اور دعا کر رہے ہیں ۔عمر نے کہا کہ بیٹا اپنے والد کو کچھ دے نہیں سکتا ہے بس خدمت کر سکتا ہے ،دعا کر سکتا ہے اور ساری عمر یہی کرے گا ۔انہوں نے بتایا کہ عباس انساری کی ضمانت کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔دیکھو امید ہے جلد ضمانت ہو جائے۔ عمر انصاری بھی اپنے بھائی سے ملاقات کرکےجذباتی ہو گئے ۔عمر انصاری سے جب کچھ بتانے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ سب کچھ کہا جاچکا ہے ۔یہ دستو ر ،یہ موقع ،یہ وقت نہیں ہے کچھ کہنے کے لئے یہ صحیح موقع نہیں ہے ۔عباس کی ضمانت کی کوشش چل رہی ہے جو کہ عدالت میں زیر التواء ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK