• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اقوام متحدہ کے اصولوں کو اس قدر کبھی پامال نہیں کیا گیا: انتونیو غطریس

Updated: September 23, 2025, 5:33 PM IST | New York

اقوام متحدہ کو تاریخ میں اپنے اصولوں پر سب سے جارحانہ حملو ں کا سامنا ہے، سیکریٹری جنرل نے ادارے کی ۸۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں فلسطینی علاقوں میں بسائی جارہی غیر قانونی یہودی بستیوں کواخلاقی، قانونی اور سیاسی طور پر ناقابل برداشت قرار دیا.

UN chief Antonio Guterres. Photo: INN
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو غطریس۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کی ۸۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے سربراہ انتونیو غطریس نے خبر دار کیا کہ تاریخ میں پہلی بار اس طرح کے خطرات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے جاری بحرانوں کی طرف اشارہ کیا جہاں غزہ، یوکرین، سوڈان اور دیگر مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بین الاقوامی قانون کو روندھا جا رہا ہے، اور ساتھ ہی عالمی سطح پر غربت اور بھوک میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا.  غطریس نے موسمیاتی مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ ’’ کرہ ارض جل رہا ہے، آگ، سیلاب اورحد درجہ گرمی موسمیاتی بحران کے نتائج ہمارے سامنےہیں۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ، کنیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرلیا

غطریس نے چیچک کے خاتمے، اوزون تہہ کی بحالی، اور تیسری عالمی جنگ کے تدارک کو ادارے کی تاریخی کامیابی قرار دیا۔ سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ دنیا مضبوط کثیرالجہتی اداروں کے بغیر کثیرالقطبیت کی طرف بڑھ رہی ہے، جس سے وہی خطرات پیدا ہو رہے ہیں جو یورپ کو پہلی عالمی جنگ کے دوران درپیش تھے۔انہوں نے کہا’’ان مسائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں نہ صرف اقوام متحدہ کا دفاع کرنا ہوگا، بلکہ اسے مضبوط بھی کرنا ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کے خلاف واپسی پرکارروائی ہوگی:نیتن یاہو کی دھمکی

سیکرٹری جنرل غطریس نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی آبادکاریوں کو اخلاقی، قانونی اور سیاسی طور پر ناقابل برداشت قرار دیا.انہوں نے کہا، خود کو دھوکہ نہ دیں، اسرائیلی فلسطینی تنازعہ نسلوں سے حل نہیں ہوا ہے۔‘‘ اور دو طرفہ حل کی ضرورت پر زور دیا.غزہ پٹی کی صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے، غطریس نے کہا،’’بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سفارتکاری دہائیوں سے ناکام رہی ہے، فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا یا نسل کشی کی کسی بھی شکل کو کوئی جواز نہیں بنایا جا سکتا۔‘‘مقبوضہ ویسٹ بینک میں بڑھتی ہوئی یہودی آبادکاری،الحاق کے خدشات، غاصبوں کی دہشت گردی کو دو طرفہ حل کیلئےوجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس پر مکمل روک لگانے کا مطالبہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے تمام ممالک سے دو طرفہ حل کے عزم کی تجدید کی اپیل کی اور کہا کہ ’’فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK