Inquilab Logo Happiest Places to Work

اقوام متحدہ کا انتباہ:غزہ کے کیمپوں میں جلدی اور متعددی بیماری میں تین گنا اضافہ

Updated: April 24, 2026, 2:34 PM IST | Gaza

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے کیمپوں میں جلد کے انفیکشن اور کیڑوں سے متعلق بیماریاں تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہیں، جبکہ کیمپوں میں موجود تقریباً۸؍ لاکھ۵۰؍ ہزار افراد فوری طور پر پناہ گاہوں اور بنیادی ضروری سامان کے محتاج ہیں۔

Current situation in Gaza. Photo: X
غزہ کی موجودہ صورتحال۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق غزہ میں بے گھر اور پریشان حال افراد میں جلد کے انفیکشن اور کیڑوں سے متعلق بیماریاں تقریباً تین گنا بڑھ چکی ہیں۔ بہت سے لوگوں کے پاس مناسب پناہ گاہیں نہیں ہیں، اور کیڑے مار ادویات، صاف صفائی کی اشیاء ناکافی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق مارچ میں اس کے زیرِ انتظام پناہ گزین مقامات پر تقریباً۱۰؍ ہزار افراد متاثر ہوئے، جبکہ جنوری میں یہ تعداد۳؍ ہزار تھی۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ پناہ گاہوں کے بحران کے باعث۸؍ لاکھ۵۰؍ ہزار افراد کو ہنگامی رہائشی سامان کی اشد ضرورت ہے۔بعد ازاں ادارے کے ترجمان ا سٹیفین ڈوجیرک نے نیوز کانفرنس میں کہا، ’’ غزہ میں لوگوں میں کیڑوں اور جلد کے انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مارچ میں، ہماری اپنی یو این کے زیرِ انتظام پناہ گاہوں میں یہ انفیکشن تین گنا سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔‘‘ اقوام متحدہ کے مطابق، جلد کی بیماری اب غزہ کے نصف پناہ گزین مقامات کو متاثر کر رہی ہے۔اس کے علاوہ یو این کے سائٹ مینجمنٹ شراکت داروں کے مطابق، ۸۰؍فیصد مقامات پر چوہے، جوئیں اور دیگر کیڑے عام طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ڈوجیرک نے بتایا کہ غزہ میں سامان لے جانے والے لکڑی کے پیلٹس کو بے گھر خاندانوں کے لیے پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: لبنان: صحافی امل خلیل کے قتل پر عالمی غم و غصہ، وزیراعظم نے’’جنگی جرم‘‘ قرار دیا

دریں اثناءاس ہفتے کے آغاز تک، غزہ اور شمالی غزہ میں اس قسم کی ۲۰؍ پناہ گاہیں قائم کی جا چکی ہیں، جس سے خاندانوں کو کچھ حد تک رازداری اور وقار حاصل ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ میں اقوام متحدہ کے شراکت داروں نے تقریباً۴۵؍ ہزار خاندانوں کو پناہ دینے کے لیے ہزاروں ضروری اشیاء بشمول بستروں کے سامان، ترپال، اور خیمے فراہم کیے۔پانی اور صفائی ستھرائی کا ڈھانچہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہے، جس سے گندے پانی کا جمع ہونا اور آلودہ پانی کے ذرائع پیدا ہو رہے ہیں، جو متعدی خارش اور انفیکشن پھیلانے میں معاون ہیں۔ انہوں نےپائدار پناہ گاہ کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ فلوٹیلا کا اعلان: راستے میں ملنے والے ہتھیار بردار اسرائیلی جہاز روکے گا

واضح رہے کہ فی الوقت، امداد کی رسائی میں اکثر کسٹم میں تاخیر، نقل و حرکت پر پابندیاں، اور محدود کراسنگ  کی اجازت کی وجہ سے رکاوٹیں آتی ہیں۔غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق، اسرائیل نے اکتوبر۲۰۲۵ء سے جنگ بندی معاہدے کی ۲۴۰۰؍ خلاف ورزیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں ۷۸۴؍فلسطینی شہید اور۲۲۱۴؍ زخمی ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK