جاپانی بچے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار، جبکہ اس کے برعکس جسمانی صحت میں پہلے مقام پر ہیں۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 9:01 PM IST | Washington
جاپانی بچے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار، جبکہ اس کے برعکس جسمانی صحت میں پہلے مقام پر ہیں۔
یونیسیف کی بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپانی بچے خراب ذہنی صحت کا شکار ہیں، جہاں ۴۳؍ ترقی یافتہ ممالک اور ابھرتی ہوئی اقوام میںجاپان۳۲؍ ویں مقام پر ہے۔ کیوڈو نیوز کے مطابق، جاپان کا ذہنی صحت کا درجہ۲۰۲۰ء میں۳۷؍ ویں سے بہتر ہو کر ۳۲؍ ویں مقام پر آگیا، لیکن نوجوانوں میں خودکشی کی شرح مزید خراب ہوئی، جو اب امیر ممالک میں چوتھی سب سے زیادہ ہے، جبکہ پہلےجاپان ۱۲؍ ویںمقام پر تھا۔ ذہنی صحت کے برعکس، جاپان جسمانی صحت میں پہلے نمبر پر رہا، جو گزشتہ رپورٹ کی طرح ہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بلجئیم: برسلز میں نیتن یاہوکی گرفتاری کے نفاذ پرحکومت کو مجبور کرنے کی قرارد پاس
اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹ میں اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم اور یورپی یونین کے رکن ممالک کا جائزہ لیا گیا، جس میں ذہنی تندرستی، جسمانی صحت، اور تعلیمی و سماجی مہارتوں جیسے زمرے شامل تھے۔ جاپان تعلیمی و سماجی مہارتوں میں۱۲؍ ویں اور مجموعی طور پر۱۴؍ ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ نیدرلینڈپہلے نمبر پر رہا، جبکہ امریکہ اور ذہنی صحت کے محدود ڈیٹا والے چھ ممالک کو اس فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ رپورٹ میں زور دیا گیا کہ کرونا وباءنے ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی بڑا اثر ڈالا ہے۔ اس نے ہر ملک پر زور دیا کہ وہ ان مسائل سے نمٹے جو وباؤں، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما دنیا میں پلنے والے بچوں کی بہبود کو متاثر کر رہے ہیں۔