تہواروں کےسیزن میںبھیڑبھاڑ پرقابو پانے کیلئے پیشگی تیاری کی ہدایت دی۔ ویسٹرن اورسینٹرل ریلوے کے افسران نے ہدایات پرتوجہ دینے کا یقین دلایا۔
EPAPER
Updated: September 05, 2026, 3:24 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
تہواروں کےسیزن میںبھیڑبھاڑ پرقابو پانے کیلئے پیشگی تیاری کی ہدایت دی۔ ویسٹرن اورسینٹرل ریلوے کے افسران نے ہدایات پرتوجہ دینے کا یقین دلایا۔
ریلوے میں مسافروں کی حفاظت ، ان کی سہولتوں پر خصوصی توجہ دینے، سگنل، پٹری، ٹرینوں کے ڈبے کے اندر اور اسٹیشنوں پر صاف صفائی وغیرہ پر خاص توجہ دینے کی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کی جانب سےخصوصی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ مسافروں کی شکایت پر کھانے پینے کی اشیاء کے ناقص معیار اور ملاوٹ پر لائسنس رَد کرنے اورسپلائر کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے۔ا س کے علاوہ تہواروں کے سیزن میں بھیڑ بھاڑ پر توجہ دینے، حادثات کے تدارک کے تئیں پیشگی اقدامات اور ریلوے عملہ کو مزید الرٹ رہنے کا حکم دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھئے:اندھیری: مسجد کی تعمیر کیلئے محکمۂ داخلہ سے اجازت کیلئے ۳؍ہفتے کی مہلت
مسافر وں کی جانب سے شکایتیں
یادر ہےکہ مسافروں کی جانب سے کئی مرتبہ کھانے پینے کی ناقص اشیاء فراہم کرائے جانے کی شکایت کی گئی ہے۔ ابھی چند دن قبل وندے بھارت ٹرین میںفراہم کردہ کھانے کا معیار انتہائی ناقص ہونے کی ایک مسافر کی جانب سےویڈیو بناکرمرکزی وزیرریل سےیہ کہتے ہوئے شکایت کی گئی تھی کہ وزیر ریل،اشونی جی، دیکھئے، روٹی کیسی ہے، کھانے کی دیگر چیزوں کا کیا حال ہے۔ آپ بہت اچھا کررہے ہیں مگر کھانے کی کوالیٹی انتہائی خراب ہے اس لئے میںآپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کنٹریکٹر کو فوراً برخاست کریں۔
توجہ دینے کا دعویٰ
ویسٹرن ریلو ے کےچیف پی آر او ونیت ابھیشیک کے مطابق ’’ مرکزی وزیرریل کی ہدایت پرعمل آوری کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔ صاف صفائی پرتوجہ دی جارہی ہے ،ریلوے علاقے میں گندگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے اور ناقص اشیاء کی سپلائی یا غیرمعیاری کھانافراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔جہاںتک تہواروں کے سیزن میںبھیڑبھاڑ پر کنٹرول کرنے کی بات ہے تو اس کے تعلق سے متعلقہ ایجنسیوں سے کہا گیا ہےکہ اس کی پیشگی تیاری کی جائے تاکہ عین وقت پرجب اسٹیشنوں پر بھیڑبھاڑ بہت زیادہ ہو ، کسی قسم کا مسئلہ نہ ہونے پائے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۹؍ ستمبر کو ممبئی میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار میلوں کا انعقاد
اسی طرح سینٹرل ریلوے کےچیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا نے کہاکہ ’’ وزیرریل کی ہدایات پرسختی سے عمل کیا جائے بلکہ جن نکات پرانہوںنے خصوصی طور پرتوجہ مبذول کرائی ہے ، اس پر تو پہلےسے ہی کام شروع کیا گیا ہے ، مزید منظم انداز میں کیا جائے گا تاکہ مسافروں کوسہولت ملے اور تہواروں کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔‘‘ انہوں نےمزیدکہاکہ ’’مسافروں کا خیال رکھتے ہوئے ہی گنپتی تہوار کے موقع پرسینٹرل ریلوے میں ۲۶۲؍ سےزائد اسپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘