Inquilab Logo

اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے کو منظوری دینے سے انکار کردیا: یو این آر ڈبلیو اے

Updated: March 25, 2024, 1:56 PM IST | Jerusalem

یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے اتوارکو بتایا کہ اسرائیل نے ایجنسی کی جانب سے امدادی قافلے کو منظوری دینے سے انکار کردیا ہے۔ ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ اس طرح کی رکاوٹوں کو ختم کیا جانا چاہئے۔ خیال رہے کہ غزہ میں بھکمری کے سبب اب تک ۲۷؍ بچوں کی موت ہو چکی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

یو این آر ڈبلیو اے کے ہیڈ نے اتوار کوبتایا تھا کہ اسرائیل نے مطلع کیا ہے کہ وہ ایجنسی کی جانب سے امدادی قافلے کو اب منظوری نہیں دے گا۔ خیال رہے کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ یو این کی اس رپورٹ کے کہ شمالی غزہ قحط کےدہانے پر ہے، کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ پر عالمی برادری کا رد عمل ’’مایوس کن‘‘ ہے: جامعہ الازہر کے امام
اس ضمن میں فلپ لازارینی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہےاور یہ انسانی کے پیدا کردہ بحران کے درمیان انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بننے کے مترادف ہے۔ اس طرح کی رکاوٹوں کو ختم کیا جانا چاہئے۔

فلسطین کی وزرات صحت نے مطلع کیا ہے کہ اب تک غزہ میں بھکمری کے سبب ۲۷؍ بچوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غزہ قحط کے دہانے پر ہے اور مزید افراد کے  بھوک اور پانی کی کمی کے سبب فوت ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی نوجوان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہیں: پیو ریسرچ
ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے اسرائیل سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ اپنے امدادی قافلے کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو’’فوری طور پر تبدیل کرے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ غزہ میں بھکمری کی سطح شدید حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔ وہاں غذائی امداد کی رسائی کیلئے ہر جدوجہد کو ممکن بنایا جانا چاہئے اور خوراک کی ترسیل میں تیزی ہونی چاہئے۔خیال رہے کہ اسرائیل انتظامیہ نے غزہ،خاص طورپر شمالی غزہ، میں انسانی امداد کی رسائی کو ناممکن بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK