• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو پی آئی ٹرانزیکشنز نے اگست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا

Updated: September 01, 2025, 7:31 PM IST | New Delhi

یو پی آئی نے اگست۲۰۲۵ءمیں۲۰؍ بلین لین دین کے ساتھ ایک ریکارڈ قائم کیا جبکہ آئی ایم پی ایس میں کمی آئی اور فاسٹیگ اور آدھار ادائیگی کے نظام نے مضبوط ترقی درج کی۔

Upi Use. Photo:INN
یو پی آئی کا استعمال۔ تصویر:آئی این این

یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس(یو پی آئی) نے اگست ۲۰۲۵ء میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) کے مطابق  اس ماہ یو پی آئی  کے ذریعے۰۱ء۲۰؍ بلین لین دین کیے گئے۔ یہ جولائی میں ہونے والی۴۷ء۱۹؍ بلین لین دین سے ۳؍فیصد زیادہ ہے۔ تہوار کے موسم کے آغاز اور بڑھتی ہوئی کھپت نے اس اضافے میں بڑا کردار ادا کیا  تاہم، لین دین کی قدر میں ایک فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی۔ اگست میں کل۸۵ء۲۴؍ لاکھ کروڑ روپے کا لین دین ہوا، جب کہ جولائی میں یہ تعداد۰۸ء۲۵؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔ جون میں ۴ء۱۸؍  بلین لین دین کے ساتھ۰۴ء۲۴؍ لاکھ کروڑ روپے کے لین دین ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھئیے:یس بینک نے تنخواہ اور مرچنٹ اکاؤنٹس میں بڑی تبدیلیاں کیں

ورلڈ لائن انڈیا کے چیف ڈیلیوری اور آپریشنز آفیسر رام کرشنن راما مورتی نے کہا کہ تہوار کے موسم کے آغاز اور ڈجیٹل ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے یو پی آئی  کو مزید تقویت بخشی ہے۔ لوگ اب اسے اپنی پہلی پسند بنا رہے ہیں۔ اگست میں روزانہ اوسطاً ۶۴۵؍ ملین ٹرانزیکشنز ہوئیں جو جولائی میں۶۲۸؍ ملین سے زیادہ ہیں  لیکن قیمت کے لحاظ سے یومیہ لین دین ۸۰۹۱۹؍ کروڑ روپے سے کم ہو کر ۸۰۱۷۷؍ کروڑ روپے رہ گیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے اگست میں لین دین کی تعداد میں۳۴؍ فیصد اور مالیت میں۲۱؍ فیصد اضافہ ہوا۔
 آئی ایم پی ایس  اور فاسٹیگ میں بھی تبدیلیاں
 فوری ادائیگی سروس(آئی ایم پی ایس) میں اگست میں کمی دیکھی گئی۔ لین دین کی قیمت۳۱ء۶؍ لاکھ کروڑ روپے سے ۶؍ فیصد گھٹ کر۹۸ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ لین دین کی تعداد بھی ۴۸۸؍ ملین سے۲؍  فیصد کم ہو کر۴۷۷؍ملین رہ گئی۔ یومیہ لین دین ۵۵ء۱۵؍ ملین سے۵۰ء۱۵؍ ملین تک گر گیا اور قیمت ۵؍فیصد گر کر۱۹۲۷۶؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ساتھ ہی فاسٹیگ ٹرانزیکشنز میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ اگست میں۳۸۲؍ ملین ٹرانزیکشنز ہوئے جو جولائی کے ۳۷۱؍ ملین سے ۳؍ فیصد زیادہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK