یوپی ایس سی ۲۰۲۵ء کے نتائج ظاہر ہوچکے ہیں، حیرت انگیز طور پر ایک نام اور ایک ہی رول نمبر کی دو لڑکیوں نے ۳۰۱؍ واں مقام حاصل کیا ہے، اس تنازع پر اب تک یو پی ایس سی بورڈ کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 09, 2026, 2:07 PM IST | New Delhi
یوپی ایس سی ۲۰۲۵ء کے نتائج ظاہر ہوچکے ہیں، حیرت انگیز طور پر ایک نام اور ایک ہی رول نمبر کی دو لڑکیوں نے ۳۰۱؍ واں مقام حاصل کیا ہے، اس تنازع پر اب تک یو پی ایس سی بورڈ کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔
یو پی ایس سی سول سروسز۲۰۲۵ء کے نتائج نے اس وقت تنازع کھڑا کر دیا جب وارانسی اور اراہ کی دو امیدواروں آکانکشاسنگھ نے۳۰۱؍ واںمقام حاصل کیا، جبکہ حیرت انگیز طور پر دونوں کا رول نمبر بھی ایک ہی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ یو پی ایس سی نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جمعہ۶؍ مارچ کو سول سروسز امتحان۲۰۲۵ء کے حتمی نتائج کا اعلان ملک بھر میں کامیاب امیدواروں کے لیے جشن کا لمحہ ہونا چاہیے تھا۔ اس کے بجائے، اس نے اس غیر معمولی اور وسیع پیمانے پر زیر بحث تنازع کو جنم دے دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھئے: جبراً بنگلہ دیش بھیجے گئے محبوب شیخ کا نام ایس آئی آر ووٹر لسٹ میں شامل
رپورٹ کے مطابق ایک دعویدار مبینہ طور پر وارانسی، اتر پردیش سے ہے، جبکہ دوسری اراہ، بہار سے ہے۔ جو بات صورتحال کو خاص طور پر مبہم بنا رہی ہے وہ یہ ہے کہ دونوں امیدوار یو پی ایس سی کے نتیجے میں رینک۳۰۱؍اور ایک ہی رول نمبر، ۸۵۶۷۹۴؍ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔بعد ازاں تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب وارانسی کی ایک امیدواروں نے سوشل میڈیا پر اپنے دعوے کی حمایت میں دستاویزات شیئر کیں۔ اس نے اپنے یو پی ایس سی ایڈمٹ کارڈ اور انٹرویو کال لیٹر کی کاپیاں پوسٹ کیں، جس میں کہا کہ ان دستاویزات پر موجود رول نمبر سرکاری نتیجہ لسٹ میں درج رول نمبر سے مماثل ہے۔ اس ثبوت کی وجہ سے بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس کے دعوے کو زیادہ معتبر سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پرھئے: یو پی ایس سی : مسلم اُمیدواروں کا شاندار نتیجہ، ۵۴؍ منتخب
تاہم، بہار کے اراہ میں جشن شروع ہو چکا تھا، جہاں دوسری آکانکشاسنگھ کے خاندان نے اس کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق، اس نے عوامی طور پر بھی محنت سے یہ رینک حاصل کرنے کے بارے میں بات کی ہے اور یہاں تک کہ انڈین فارن سروس (IFS) میں شامل ہونے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر پھیل گیا، جہاں صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ اس معتبر قومی امتحان میں دو امیدوار ایک ہی رینک اور رول نمبر کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں۔تاہم ابھی تک، یو پی ایس سی نے اس معاملے پر کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی ہے۔