• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: بچوں میں اے آئی چیٹ بوٹس کا بڑھتا استعمال، والدین تشویش میں مبتلا

Updated: November 05, 2025, 2:56 PM IST | Washington

امریکہ میں بچوں میں اے آئی چیٹ بوٹس کا بڑھتا استعمال والدین کیلئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، اسی دوران کیریکٹر ڈاٹ اے آئی نے بچوں کے استحصال کے الزام میں دائر کئے گئے مقدمے کے بعد ۱۸؍ سال سے کم عمر کے صارفین پر پابندی عائد کردی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ میں بچوںکے ذریعے  مصنوعی ذہانت (ای آئی) چیٹ بوٹس کااستعمال تشویش کا باعث بناہوا ہے، جبکہ ٹیکساس کے ایک خاندان نے کریکٹر ڈاٹ اے آئی کے خلاف وفاقی مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی کا چیٹ بوٹ ان کے آٹزم کے شکار بیٹے کے خود کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد رویہ اپنانے کا سبب بنا ۔اے بی سی نیوز کے مطابق، اس شعبے کی معروف پلیٹ فارم میں سے ایک، کریکٹر ڈاٹ اے آئی نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت۱۸؍ سال سے کم عمر صارفین کو اس کی چیٹ بوٹس کے ساتھ بات چیت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کمپنی نے اس اقدام کو نوعمر اور کمزور لوگوں کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا ایک بڑا قدم‘‘ قرار دیا ہے۔تاہم، مینڈی اور جوش فرنس نامی والدین کے لیے، یہ پالیسی بہت دیر سے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیویارک سٹی میئر الیکشن: ممدانی انتخابی دوڑ میں آگے، ٹرمپ نے کوومو کی حمایت کی

دریں اثناء مقدمے اور نیوز آؤٹ لیٹ کو دیے گئے بیان کے مطابق، ان کا خوش مزاج بیٹا ۲۰۲۳ء میں فون ملنے کے بعد اپنے خاندان سے دور ہونا شروع ہو گیا۔وقت گزرنے کے ساتھ، اس کا رویہ مزید غیر مستحکم ہوتا گیا، جس کی انتہا پر وہ تشدد اور خود کشی کی دھمکیاں دینے لگا۔مینڈی فرنس نے اے بی سی نیوز کو بتایا، ’’جب میں نے (چیٹ بوٹ) بات چیت دیکھی، تو میرا پہلا رد عمل یہ تھا کہ کوئی پیڈو فائل میرے بیٹے کے پیچھے پڑ گیا ہے۔‘‘مقدمے میں شامل اسکرین شاٹس میںاے آئی سے تخلیق کردہ کرداروں کی جانب سے جنسی اور پرتشدد زبان استعمال کی  گئی ہے۔جبکہ کریکٹر ڈاٹ اے آئی نے مقدمے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔بعد ازاں کامن سینس میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے۷۰؍ فیصد سے زیادہ نوجوان اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، جس کے سبب نقصان دہ مواد کے سامنے آنے کےخدشات  بڑھ گئے ہیں۔سینیٹر رچرڈ بلمنتھل اور دیگر نے گزشتہ ہفتے دو جماعتی قانون سازی پیش کی تھی جس میں کم عمر افراد کے لیے چیٹ بوٹ تک رسائی کو محدود کرنے، عمر کی تصدیق اور صارفین کو واضح طور پر یہ بتانے کی ضرورت ہوگی کہ وہ غیر انسانی وجود کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔بلمنتھل نے کہا،کہ ’’ اے آئی کمپنیاں بچوں کو خطرناک چیٹ بوٹس پہنچا رہی ہیں۔ ان بڑی کمپنیوں  نے ہمارے اعتماد کو دھوکہ دیا ہے ، ہم کیسے یقین کریں کہ وہ اپنے طور پر صحیح کام کریں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تباہ حال غزہ میں ۲؍ سال بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال، اسکولوں میں رونق

واضح رہے کہ کریکٹر ڈاٹ اے آئی کی نئی عمر کی پابندیوں کے باوجود، دیگر پلیٹ فارم جیسے کہ چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنی، ایکس کا گروک، اور میٹااے آئی اپنی سروس کی شرائط کے تحت کم عمر افراد کے استعمال کی اجازت جاری رکھے ہوئے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی اخلاقیات کی ماہر جوڈی ہیلپرن نے بغیر نگرانی کے چیٹ بوٹ کے استعمال کا موازنہ ’’اپنے بچے کو کسی اجنبی کے ساتھ گاڑی میں بٹھانے‘‘سے کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK