امریکی کانگریس رکن صومالی نژاد الہان عمر نے امریکی صدر کی نفرت انگیز تقریر کو خود پر ہوئے حملے ذمہ دار قرار دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے بیانات سے تحریک پاکر انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:33 PM IST | Washington
امریکی کانگریس رکن صومالی نژاد الہان عمر نے امریکی صدر کی نفرت انگیز تقریر کو خود پر ہوئے حملے ذمہ دار قرار دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے بیانات سے تحریک پاکر انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے منگل کے روز مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال کے دوران حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے اور صومالی ،معاشرے کے خلاف نفرت انگیزبیانات نے اس واقعے کو جنم دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور خاص طور پر ٹرمپ کے صومالی باشندوں کی ملک بدر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے ناراض تھا۔
یہ بھی پڑھئے: منیاپولس: وفاقی عدالت نے ۵؍ سالہ بچے اور والد کی جلا وطنی روک دی
انہوں نے کہا کہ ہر بار جب صدر ٹرمپ نے میرے اور میرے سماج کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی، مجھے موت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اقتدار میں نہ ہوتے تو انہیں حکومت سے سیکیورٹی لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔ واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق کانگریس کے رکن پر حملہ کرنا وفاقی جرم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الہان عمر پر اس وقت ایک شخص نے کیمیائی مادے سے حملہ کر دیا جب وہ منیاپولس کے ایک ٹاؤن ہال میں تقریر کر رہی تھیں،تاہم حملہ آور کے کمرے سے باہر نکالے جانے کے بعد عمر نے ٹاؤن ہال میں اپنی تقریر جاری رکھی۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ اشتعال انگیز شخص مجھے اپنا کام کرنے سے نہیں ڈرا سکے گا۔میں بدمعاشوں کو جیتنے نہیں دوںگی ۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: منیا پولس کے ٹائون ہال میں صومالی نژاد نمائندہ الہان عمر پر کیمیائی حملہ
صدر ٹرمپ پر الہان عمر کا ان کے خلاف اشتعال انگیزی کا الزام نیا نہیں ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ الہان عمر کے صومالی نژاد ہونے کا مذاق اڑایا، ساتھ ہی عمر پر امریکی شہریت حاصل کرنے کیلئے اپنے بھائی سے شادی کرنے کا نام مبینہ الزام بھی عائد کیا، جس کی الہان نے سختی سے تردید کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے صومالی تارکین وطن اور الہان عمر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے، ٹرمپ کے سفید فام برتری کے نظریات کے سبب ہی سیاہ فاموںسے نفرت میں اضافہ ہوا ہے، الہان عمر پر ٹرمپ کے بیانات نے ہی ان کے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے، جس کا ذکر الہان عمر نے اپنے اوپر ہوئے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔