• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانوی مسلم مبصر کی امریکی امیگریشن کی قید سے رہائی، اسلامی رابطہ کا خیر مقدم

Updated: November 11, 2025, 10:03 PM IST | Washington

برطانوی مسلم مبصر کی امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل سے رہائی کا امریکہ میں اسلامی رابطہ کونسل کی کیلی فورنیا شاخ اور مسلم لیگل فنڈ آف امریکہ نےخیر مقدم کیا ہے، سمیع حمدی کو۲۶؍ اکتوبر کو سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن محکمہ کے ایجنٹوں نے حراست میں لے لیا تھا۔

British Muslim journalist Sami Hamdi. Photo: X
برطانوی مسلم صحافی سمیع حمدی۔ تصویر: ایکس

امریکہ میں اسلامی تعلقات کی کونسل کی کیلیفورنیا شاخ (CAIR-CA) اور مسلم لیگل فنڈ آف امریکہ نے پیر کو ایک ایسے معاہدے کا خیرمقدم کیا جس کے تحت برطانوی مسلم صحافی سمیع حمدی کو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں گرفتاری کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی تحویل سے رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ایک برطانوی-تیونسی مبصر اور صحافی سمیع حمدی کو۲۶؍ اکتوبر کو سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( آئس) کے ایجنٹوں نے حراست میں لے لیا تھا۔ آئس امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا ایک ایسا ذیلی ادارہ ہے جو گذشتہ چند ماہ کے دوران اپنی نئی جارحانہ حکمت عملی اور لوگوں کو اغوا کرنے کے باعث تنازعات کا سامنا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ شٹ ڈاؤن: سینیٹ نے حکومت کو دوبارہ کھولنے کی قرارداد منظور کی، فنڈنگ بل ایوان کو بھیجا گیا

بعد ازاں ایک بیان میں کہا گیا، کہ ’’حمدی نے ریاستہائے متحدہ سے رضاکارانہ طور پر واپسی کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان کے معاملے کا تعلق صرف ویزا کی معیاد سے زیادہ رہنے سے تھا، جبکہ حکومت نے یکایک بغیر کسی انتباہ یا وضاحت کے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں کوئی مجرمانہ یا حفاظتی خدشات بیان نہیں کیے گئے۔ وہ امریکہ کے کئی ریاستوں کا دورہ کر رہے تھے اور امریکہ میں اسلامی رابطہ  کونسل کی کیلیفورنیا شاخ (CAIR-CA) کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے فلوریڈا جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ شٹ ڈاؤن: سینیٹ نے حکومت کو دوبارہ کھولنے کی قرارداد منظور کی، فنڈنگ بل ایوان کو بھیجا گیا

ان تنظیموں نے ایک بیان میں کہا، ’’اس معاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت حمدی کو معاشرے یا قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں سمجھتی۔‘‘کیلیفورنیا گروپ کے سی ای او حسام ایلوش نے کہا کہ حمدی کو غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم  کے خلاف بولنے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا، ’’سمیع کو آئس کی جیل میں ایک رات بھی نہیں گزاری چاہیے تھی۔ ان کا واحد حقیقی جرم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کے بارے میں واضح طور پر بات کرنا تھا۔‘‘ایلوش نے یہ بھی کہا کہ حمدی کی حراست ظاہر کرتی ہے کہ جب صحافی اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل سے پہلے امریکہ کو ترجیح دینے کی جرات کرتا ہےتو کس طرح امریکی اہلکار ’’پہلی ترمیم (آزادی اظہار) اور آزاد پریس کو قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK