ہندوستان نے امریکہ کیلئے ڈاک خدمات عارضی طور پر معطل کردیں،جس کی وجہ امریکہ جانے والی ہوائی کمپنیوں کا امریکی کسٹم محکمہ کے جاری کردہ نئے ضوابط میں واضح ہدایات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل سے انکار ہے ۔
EPAPER
Updated: August 23, 2025, 10:05 PM IST | New Delhi
ہندوستان نے امریکہ کیلئے ڈاک خدمات عارضی طور پر معطل کردیں،جس کی وجہ امریکہ جانے والی ہوائی کمپنیوں کا امریکی کسٹم محکمہ کے جاری کردہ نئے ضوابط میں واضح ہدایات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل سے انکار ہے ۔
وزارت مواصلات نے سنیچر کو کہا کہ ہندوستان نے امریکہ جانے والی ہوائی کمپنیوں کے امریکی کسٹم محکمہ کے جاری کردہ نئے ضوابط میں واضح ہدایات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل سے انکار کر دیا ہے جس کے سبب ۲۳؍ اگست کی صبح سے امریکہ کیلئے ڈاک خدمات عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ تاہم، پی ٹی آئی کے مطابق، خطوط، دستاویزات اور۱۰۰؍ ڈالر تک کے تحائف کی ترسیل جاری رہے گی۔واضح رہے کہ ۳۰؍ جولائی۲۰۲۵ءء کو امریکی انتظامیہ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت،۱۰۰؍ ڈالر سے زیادہ مالیت کے سامان پر۲۹؍ اگست سے امریکہ میں کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق، بین الاقوامی ڈاک نیٹ ورک کے ذریعے یا امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کی جانب سے منظور کردہ دیگر ’’اہل فریقین‘‘ کو ترسیلات پہنچانے والے ٹرانسپورٹ کرئیرز کو ڈاک کی ترسیلات پر ڈیوٹی وصول کرنی ہوگی اورادا کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج
وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا، ’’اگرچہ سی بی پی نے۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ءء کو کچھ ہدایات جاری کی تھیں، لیکن `اہل فریقین کے تعین اور ڈیوٹی کی وصولی اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق کئی اہم عمل ابھی تک طے نہیں ہوئے ہیں۔ نتیجتاً، امریکہ جانے والی ہوائی کمپنیوں نے۲۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کے بعد آپریشنل اور تکنیکی تیاری نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاک کی ترسیلات قبول کرنے سےمعزوری ظاہر کی۔ اس پیش رفت کے بعد، محکمہ ڈاک نے۲۵؍ اگست۲۰۲۵ء سے امریکہ کو بھیجے جانے والے تمام قسم کے ڈاک کے سامان کی بکنگ عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سوائے خطوط/ دستاویزات اور۱۰۰؍ ڈالر تک مالیت کے تحائف کے۔بیان میں کہا گیا، ’’سی بی پی اور یو ایس پی ایس کی جانب سے مزید وضاحتیں آنے تک ان مستثنیٰ زمروں کو قبول کیا جاتا رہے گا اور امریکہ بھیجا جاتا رہے گا۔‘‘