• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: یوم مزدور پر ملازمین اور مزدوروں نے ’’ارب پتیوں کے قبضے‘‘ کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالیں

Updated: September 02, 2025, 10:00 PM IST | Washington

شکاگو، الینوائے میں میئر برینڈن جانسن بھی مظاہرین کے ساتھ شامل ہوئے اور مظاہرین کے ساتھ”شکاگو میں کوئی وفاقی فوجی نہیں“ کا نعرہ لگایا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پیر کو امریکہ میں یومِ مزدور (لیبر ڈے) پر کئی شہروں میں ”ورکرز اوور بلینیئرز“ (Worker Over Billionaires) مہم کے بینر تلے ملک گیر سطح پر مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین نے کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کیا اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیوں کی مذمت کی۔ بڑے پیمانے پر ہونے والے یہ مظاہرے ’مے ڈے اسٹرانگ موومنٹ‘ کی طرف سے بوسٹن، شکاگو اور نیویارک جیسے بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے قصبوں میں بھی منعقد کئے گئے۔ ’ایکشن سینٹر آن ریس اینڈ دی اکنامی‘ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ثاقب بھٹی نے ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کو بتایا کہ مظاہروں کا مقصد ”ہر کمیونٹی، چاہے وہ بڑی ہو یا چھوٹی، میں ٹرمپ-ارب پتیوں کے ایجنڈے کی مخالفت“ کو ظاہر کرنا تھا۔ 

’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق، نیویارک میں کئی سو لوگ ٹرمپ ٹاور کے باہر جمع ہوئے اور براس بینڈز کی قیادت میں مارچ کے دوران ”نیویارک محنت کشوں کا شہر ہے“ کے نعرے لگائے۔ اسی طرح، ریاست فلوریڈا کے شہر تلہاسی میں ہوئے احتجاج میں مقررین نے منصفانہ اجرت اور فوائد کا مطالبہ کیا۔ سی بی ایس نیوز نے رپورٹ کیا کہ بالٹی مور اور میری لینڈ جیسی ریاستوں میں، مظاہرین میکلڈین پلازہ اور ویسٹ منسٹر میں جمع ہوئے اور ان اقدامات کو ”ریاستہائے متحدہ میں ارب پتیوں کے قبضے کے خلاف احتجاج کرنے کی بڑی تحریک“ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: واشنگٹن میں جرائم تیزی سے کم ہورہے ہیں، کار چوری کی وارداتوں میں ۸۷؍ فیصد کی کمی درج کی گئی: ٹرمپ

مقامی رپورٹس کے مطابق، ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں میئر برینڈن جانسن بھی مظاہرین کے ساتھ شامل ہوئے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی کو نافذ کرنے کیلئے منصوبہ بند کارروائیوں کی رپورٹس کے درمیان میئر اور مظاہرین نے”شکاگو میں کوئی وفاقی فوجی نہیں“ کا نعرہ لگایا۔ جانسن نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر بھی دستخط کئے جس میں شہری پولیس کو وفاقی فوجی گشت یا سول امیگریشن کے نفاذ کے ساتھ تعاون کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

’مے ڈے اسٹرانگ موومنٹ‘ کے مطابق، پیر کے مظاہرے جون میں ہونے والی ”نو کنگز“ ریلیوں کے بعد ہوئے ہیں۔ ان ریلیوں کے منتظمین نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک بھر سے لاکھوں افراد نے ریلیوں میں شرکت کرکے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK