• Sat, 22 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا

Updated: November 22, 2025, 7:02 PM IST | Washington

امریکی رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا، انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایپسٹین فائل پر اختلافات کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔ جبکہ ٹرمپ نے ان کے استعفیٰ کو ملک کیلئے خوشخبری قرار دیا۔

US Congresswoman Marjorie Taylor Greene. Photo: X
امریکی رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین۔ تصویر: ایکس

امریکی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال کے شروع میں ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو سے استعفیٰ دے دیں گی۔ انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایپسٹین فائل پر اختلافات کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔جارجیا کی چودھویں ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی اس ریپبلکن نے کہا کہ ان کا آخری دن دفتر میں۵؍ جنوری ہو گا، جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی تیسری مدت کے درمیان میں ہی سبکدوش ہو جائیں گی۔امریکی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک طویل بیان میں گرین نے کہا کہ انہوں نے ’’ہمیشہ عام امریکی مرد و عورت کی نمائندگی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو ریپبلکن اور نہ ہی ڈیموکریٹس نے عام ووٹرز کے لیے کوئی معنی خیز تبدیلی لائی ہے، انہوں نے بڑھتے ہوئے قرض، اعلیٰ زندگی کے اخراجات اور کارپوریٹ و عالمی مفادات کے اثرات کی طرف اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ظہران ممدانی کے زیر انتظام نیویارک شہر میں رہنے میں کوئی دقت نہیں: ٹرمپ

ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں گرین کی حمایت واپس لے لی تھی اوران کے لئے تحقیر آمیز الفاظ استعمال کئے تھے۔ انہوں نے جارجیا میں گرین کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے مخالف امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔اس کے جواب میں، گرین نے ٹرمپ پر ایپسٹین فائلوں کے افشاں ہونے  کو روکنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ دستاویزات پر مکمل شفافیت کی ان کی کوشش ہی ان کے درمیان اختلاف کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریپبلکن امیدوار انتخابات میں شاید ہار جائیں گے،جبکہ ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ٹرمپ کے مواخذے کے خلاف ان کا دفاع کریں گی، اس کے بعد کہ انہوں نے (ٹرمپ نے) ان کے خلاف نفرت انگیز طور پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔ ٹرمپ نے کہا، یہ سب بالکل مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیپال کی سلامتی کونسل کاآئندہ انتخابات سے قبل فوج مامور کرنے کا مطالبہ

گرین نے کہا کہ’’ برسوں کے ذاتی حملوں، موت کی دھمکیوں، اور قانونی چارہ جوئی نے ان پر اور ان کے خاندان پر اثر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام امریکی، منتخب عہدیدار نہیں، درحقیقت واشنگٹن کو تبدیل کرنے کی حقیقی طاقت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، "اس وقت تک میں ان لوگوں کی طرف واپس جا رہی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں، ہمیشہ کی طرح زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنے کے لیے، اور آگے آنے والے نئے راستے کا انتظار کر رہی ہوں۔
دریں اثناءٹرمپ نے اس اعلان کو ’’ملک کے لیے بڑی خوشخبری‘‘ قرار دیا۔اے بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ ملک کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ یہ بہت اچھا ہے۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا گرین نے عوام کے سامنے  یہ اعلان کرنے سے پہلے انہیں بتایا تھا، تو ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو بتایا، ’’نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ جانتے ہیں؟ لیکن میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہے۔ میرے خیال میں انہیں خوش ہونا چاہیے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK