• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو ایس اوپن: ایوا جووچ نے الیکس ایلا کو شکست دی، اگلے دور میں گاف سے مقابلہ

Updated: September 06, 2026, 7:03 PM IST | New York

امریکہ کی ایوا جووچ نے فلپائن کی الیکس ایلا کو تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں۵۔۷، ۶۔۳، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے اگلے دور میں جگہ بنالی۔ اب ان کا مقابلہ ہم وطن کوکو گاف سے ہوگا، جہاں کوارٹر فائنل میں جگہ داؤ پر ہوگی۔

Eva And Coco.Photo:X
ایوا اور کوکو۔ تصویر:ایکس

امریکہ کی ایوا جووچ نے فلپائن کی الیکس ایلا کو تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں۵۔۷، ۶۔۳، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے اگلے دور میں جگہ بنالی۔ اب ان کا مقابلہ ہم وطن کوکو گاف سے ہوگا، جہاں کوارٹر فائنل میں جگہ داؤ پر ہوگی۔ آرتھر ایش اسٹیڈیم میں ہفتہ کی رات کھیلے گئے مقابلے میں دونوں نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ جووک تیسرے سیٹ میں ۲۔۴؍ سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سیٹ اور میچ اپنے نام کرلیا۔ میچ جیتنے کے بعد کورٹ پر گرتے ہی انہیں تماشائیوں کی زوردار تالیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان نے انڈرورلڈ کی دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا

جووچ نے میچ کے بعد کہاکہ ’’یہ مقابلہ کسی میراتھن جیسا محسوس ہوا۔ مجھے لگا کہ میچ جیتنے کے لیے میں نے اپنا آپا پانچ بار کھو دیا، لیکن اس احساس کے لیے یہ سب کچھ جائز ہے۔ میں عام طور پر اتنے جذبات کا اظہار نہیں کرتی، لیکن یہ میچ میرے لیے بہت اہم تھا۔ یو ایس اوپن میں ایک اور میچ کھیلنا میرے لیے سب کچھ ہے۔ امریکی کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ ایلا کے مداحوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ناظرین کی حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ نہیں تھی۔ دوسری جانب گاف نے کرسٹینا بُکسا کو شکست دینے کے بعد کہا کہ امریکی کھلاڑی ہونے کے ناتے اچھی کارکردگی کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ ہر کوئی ٹورنامنٹ جیتنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یوکی بھامبری اور این سری رام بالاجی یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ سے باہر

۲۲؍ سالہ گاف اپنے دوسرے یو ایس اوپن خطاب سے صرف چار فتوحات دور ہیں۔ وہ تین سال قبل اپنا پہلا خطاب جیت چکی ہیں اور گزشتہ سال فرنچ اوپن کی چیمپئن بھی رہی ہیں۔ گاف نے کہا کہ ٹور پر اب ان کے آس پاس ان کی عمر کے کئی کامیاب کھلاڑی موجود ہیں، جس سے انہیں خوشی ہوتی ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات اور اتار چڑھاؤ بانٹ سکتے ہیں۔ پیر کو گاف اور جووچ کے درمیان ہونے والا مقابلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوارٹر فائنل میں کم از کم ایک امریکی کھلاڑی ضرور موجود ہو۔ جووچ نے کہا کہ وہ پوری طاقت اور جوش کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور نتیجہ کچھ بھی ہو، انہیں اپنی کارکردگی پر فخر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK