Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ملازمت ختم ہونے کے بعد ۶۰؍ دن کی مہلت ختم کرنے کی تجویز

Updated: August 09, 2026, 7:01 PM IST

امریکہ میں ایچ ون بی (H-1B)ویزا اور دیگر ویزا حاملین کیلئے ملازمت ختم ہونے کے بعد ۶۰؍ کی مہلت ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اگر یہ تجویز حتمی شکل اختیار کر لیتی ہے تو غیر ملکی کارکنوں کو اپنے مجاز قیام کی مدت ختم ہونے سے پہلے اگر ملازمت ختم ہو جائے تو فوری طور پر امریکہ چھوڑنا ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں ایچ ون بی (H-1B)ویزا اور دیگر ویزا حاملین کیلئے ملازمت ختم ہونے کے بعد ۶۰؍ کی مہلت ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اگر یہ تجویز حتمی شکل اختیار کر لیتی ہے تو غیر ملکی کارکنوں کو اپنے مجاز قیام کی مدت ختم ہونے سے پہلے اگر ملازمت ختم ہو جائے تو فوری طور پر امریکہ چھوڑنا ہوگا۔ وہ ملک کے اندر اپنی حیثیت تبدیل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ملازمت تبدیل کر سکیں گے، جب تک کہ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز اپنی صوابدید پر اس حیثیت کے خاتمے کو معاف نہ کر دے۔  واضح رہے کہ ۶۰؍دن کی مہلت۲۰۱۷ء میں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ عارضی ملازمت کے ویزا کی کئی اقسام پر عائد ہوتی ہے، جن میں خصوصی پیشوں کے کارکنوں کے لیے H-1B ویزا، کثیر القومی کمپنیوں کے اندر منتقل کیے گئے ملازمین کے لیے L-1 ویزا، اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل افراد کے لیے O-1 ویزا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے اعلیٰ جنرل ایران جنگ سے نکلنے کے راستے کی تلاش میں؛ وسیع تر جوابی کارروائی کا خطرہ برقرار

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس مہلت کو کم کر سکتا ہے یا اسے مسترد کر سکتا ہے، حالانکہ اس نے اب تک شاذ و نادر ہی ایسا کیا ہے۔محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے یہ تجویز فی الحال وفاقی دفتر برائے انتظامیہ و بجٹ کے زیرِ جائزہ ہے۔مجوزہ ضابطے کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔بعد ازاں گزشتہ چند سالوں میں ہندوستانیوں نے H-1B ویزا حاصل کئے ہیں۔ ذہن نشین رہےکہ مالی سال۲۰۲۲ء تا ۲۰۲۳ء میں امریکہ کی طرف سے جاری کیے گئے تمام H-1B ویزوں میں ہندوستانیوں کا حصہ۷۲؍ اعشاریہ ۳؍ فیصد تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK