• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: آئی سی ای کے خلاف مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت

Updated: January 31, 2026, 8:05 PM IST | Washington

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے ’’آپریشن میٹرو سرج‘‘ کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہروں اور بائیکاٹ میں حصہ لیا، جبکہ وفاقی اہلکاروں کے ذریعے ہلاک کی گئی ایلکس پریٹی معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

A scene from a protest against ICE in the US. Photo: X
امریکہ میں آئی سی ای کے خلاف مظاہرے کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

امریکہ بھر میں آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، جبکہ وفاقی اہلکاروں کی جانب سے ایلکس پریٹی کی ہلاکت کے معاملے میں انصاف محکمے نے شہری حقوق کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دریں اثناء صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جس میں منتظمیننے کام، اسکول اور خریداری کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔منیاپولس میں ایک بڑی تعداد نے ’’آئی سی ای آؤٹ‘‘ کے بینرز اٹھائے  ہوئے شہر کے مرکز میں مارچ کیا۔اس احتجاج کو عوام کی بڑے پیمانے پر حمایت حاصل تھی، جس کا ثبوت یہ ہے کہ دکانداروں نے احتجاج کے دوران اپنی دکانیں بند رکھیں، اس کے علاوہ اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کم رہی، کیونکہ اسکولی بچے بھی اس احتجاج میں شامل تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ مظاہرے حکومت کو اپنے اقدام پر نظر ثانی کرنے کیلئے مجبور کردیں گے۔جبکہ منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمیں متحد ہو کر کوشش کرنی ہوگی، کیونکہ کوئی بھی ہمیں بچانے نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے: بارسلونا: سابق ہسپانوی فٹبالر پیپ گارڈیالا نے کیفیہ پہنا، فلسطین کیلئے جذباتی خطاب

بعد ازاں گورنمنٹ پلازہ اور اردگرد کی سڑکوں پر مظاہرین جمع ہوئے، جہاں ہزاروں افراد نے گزشتہ ہفتے کی طرح احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی۔جبکہ انصاف محکمے نے تصدیق کی ہے کہ وہ پریٹی کی ہلاکت کے معاملے میں شہری حقوق کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ہوم لینڈ سیکیورٹی محکمے کے اہلکاروں نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچے نے کہا کہ تحقیقات اس واقعے میں شامل اہلکاروں کے اقدامات پر مرکوز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل دنیا میں صحافیوں کو قید کرنے والا تیسرا بدترین ملک: پریس فریڈم گروپ

واضح رہے کہ یہ احتجاج اس ماہ کے شروع میں وفاقی ایجنٹوں کی جانب سے پریٹی اور رینی گڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ کئی صحافیوں کو بھی حالیہ احتجاجوں کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ڈان لیمن کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق سی این این اینکر کو لاس اینجلس میں منیسوٹا کے ایک چرچ میں احتجاج میں موجودگی پر گرفتار کیا گیا۔ آزاد صحافی جارجیا فورٹ کو فلم بندی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK