امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک تقریباً ۵؍ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے ۷۰؍ فیصدپر الزامات عائد ہیںیا انہیں مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔
EPAPER
Updated: October 21, 2025, 9:04 PM IST | Washington
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک تقریباً ۵؍ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے ۷۰؍ فیصدپر الزامات عائد ہیںیا انہیں مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جنوری میں دفتر سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر میں۴؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار سے زائد غیر دستاویزی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، امریکی سیکرٹری برائے ہوم لینڈ سیکورٹی کرسٹی نوئم نے یہ بات کہی۔ ان میں سے۷۰؍ فیصد افراد پر یا تو مجرمانہ الزامات عائد ہیں یا انہیں ان مجرمانہ الزامات میں مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔یہ اعلان ٹرمپ انتظامیہ کی دوسری مدت میں تارکین وطن کے خلاف مہم کی شدت کو اجاگرکرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’پورے ملک میں، ہم معاشرے کو محفوظ بنا رہے ہیں تاکہ خاندان پروان چڑھ سکیں، خوشحال ہو سکیں اور وہ اس قسم کی آزادی سے لطف اندوز ہو سکیں جس کی فراہمی کے لیے یہ ملک قائم کیا گیا تھا۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے، محکمے نے اعلان کیا تھا کہ۲۰؍ جنوری کے بعد سے۲۰؍ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن امریکہ چھوڑ چکے ہیں۔ ایک بیان کے مطابق، ۲۵۰؍ دنوں سے بھی کم عرصے میں کل تعداد میں تقریباً ۱۶؍ لاکھ رضاکارانہ خودسپردگیاں اور۴؍ لاکھ سے زائد باضابطہ جلاوطنی شامل ہیں۔اس سے الگ، صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی انتظامیہ کی سرگرمیوں کی تعریف کی، جس میں ایف بی آئی کے تشدد، منشیات کی ضبطی اور بچوں کے تحفظ کے آپریشن کے نئے اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پر کہا، میری انتظامیہ کے تحت ایف بی آئی ایک ناقابل یقین کام کر رہی ہے۔۲۰؍ جنوری کے بعد سے، ۲۸؍ ہزار سے زائد مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے،۶۰۰۰؍ سے زائد غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے گئے، سے زائد بچوں کےمجرم اور۳۰۰؍ سے زائدانسانی اسمگلرگرفتار کئے گئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں تباہی ایٹم بم سے ہونے والی تباہی سے کم نہیں، جیرڈ کشنر کا بیان
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ۵؍ ہزار بچوں کو بچا لیا گیا ہے اور اہلکاروں نے۱۹۰۰؍ کلوگرام فینٹینیل ضبط کیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدار ساڑھے بارہ کروڑ لوگوں کو مارنے کے لیے کافی ہے۔‘‘ انہوںمزید کہا کہ ’’، ہم امریکہ میں قانون کی حکمرانی کو واپس لا رہے ہیں۔ کاش، ڈین، اینڈریو، اور ایف بی آئی کےاہلکار زبردست کام کر رہے ہیں،اور امریکہ کو پھر سے محفوظ بنا رہے ہیں۔‘‘