• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ میں داخلے کیلئے سیاحوں کوسوشل میڈیا کی ۵؍ سال کی سرگرمی ظاہر کرنی ہوگی

Updated: December 11, 2025, 9:01 PM IST | Washington

امریکہ میں داخلے کے لیے۴۲؍ ممالک کے سیاحوں کوکوسوشل میڈیا کی ۵؍ سال کی سرگرمی ظاہر کرنی ہوگی ، نئی تجویز کے مطابق امریکہ میں داخلے سے پہلے انہیں اضافی ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے۴۲؍ ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے نئے ضوابط تجویز کیے ہیں جن کے تحت امریکہ میں داخلے سے پہلے انہیں اضافی ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے نوٹس کے مطابق سیاحوں کو گزشتہ پانچ سالوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی۔سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو گزشتہ دس سالوں کے دوران استعمال کیے گئے تمام ای میل پتے بھی درج کرنے ہوں گے،ساتھ ہی قریبی خاندان کے افراد کے بارے میں ذاتی معلومات بشمول ان کے فون نمبر اور رہائشی پتے بھی فراہم کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پرھئے: امریکہ: ٹرمپ کی۱۰؍ لاکھ ڈالر کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم کا آغاز

بعد ازاں سیاحوں سے ڈی این اے جیسے’’اعلیٰ قدر ڈیٹا‘‘ کی دیگر اقسام بھی طلب کی جا سکتی ہیں، نیز خاندان کے افراد کی تاریخ پیدائش اور رہائش کے مقامات جیسی مزید تفصیلات بھی مانگی جا سکتی ہیں۔امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے وفاقی رجسٹر میں پوسٹ کی گئی تجویز کے مطابق یہ ضوابط امریکہ کے ویزا فری پروگرام کے تحت آئے والے۴۲؍ ممالک کے شہریوں کو متاثر کریں گی۔اس گروپ میں یورپ کے کئی ممالک بشمول برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ امریکہ کے اہم اتحادی جیسے آسٹریلیا، اسرائیل، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ویزا فری پروگرام ان ممالک کے سیاحوں کو امریکہ آنے کے لیے ویزا حاصل کیے بغیر ۹۰؍ دن تک سیاحت یا کاروبار کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، انہیں سفر سے پہلے الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول اتھارائزیشن کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوتی ہے۔ چونکہ ہندوستان ویزا فری پروگرام کا حصہ نہیں ہے، اس لیے ہندوستانی شہریوں پر تجویز کردہ تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔تاہم  سی بی پی نے وضاحت کی ہے کہ وہ درخواست دہندگان جو سوشل میڈیا کے سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہیں، یا جن کے پاس کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہیں ہیں، وہ اب بھی اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں اور اسے منفی نظروں سے نہیں دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے خاتون کانگریس الہان عمر کا گندی، میلی، قابل نفرت کہہ کر تمسخر اڑایا

بعد ازاں یہ تجاویز صدر ٹرمپ کے اس انتظامی حکم کے عین مطابق ہیں جو اس سال کے شروع میں جاری کیا گیا تھا جس کا مقصد قومی سلامتی یا عوامی حفاظت کے لیے خطرہ بننے والے افراد کو امریکہ میں داخلے سے روکنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK