امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الہان عمر پر شناختی دھوکہ دہی کا الزام لگایا، ساتھ ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ الہان عمر نے عہدہ سنبھالنے کے لیے جعلی نام استعمال کیا جبکہ کانگریس ویمن کے دفتر نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 5:35 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الہان عمر پر شناختی دھوکہ دہی کا الزام لگایا، ساتھ ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ الہان عمر نے عہدہ سنبھالنے کے لیے جعلی نام استعمال کیا جبکہ کانگریس ویمن کے دفتر نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ڈیموکریٹک نمائندہ الہان عمر کے کانگریس سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، ان پر الزام لگایا کہ جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تو انہوں نے جعلی نام استعمال کیا، جبکہ یہ الزام ان کے دفتر نے مسترد کر دیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، ’’کیونکہ انہوں نے حلف لینے کے لیے جعلی نام استعمال کیا، میرا خیال ہے کہ انہیں فوری طور پر کانگریس سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘مزید برآں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مینیسوٹا کی قانون ساز کا اصل نام الہان نور سعید علمی ہے، جو ان کے سابق شوہر احمد نور سعید علمی کے ساتھ کنیت ظاہر کرتا ہے۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ عمر نے کھلے عام دھوکہ دہی کا اعتراف کیا ہے اور ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن سے مطالبہ کیا کہ وہ تسلیم کریں کہ ان کی کانگریس کی نشست خالی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا مزید حملوں کا اشارہ، ایران کی امریکی ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنانے کی دھمکی
جبکہ عمر نے ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا ہے، اور کسی عدالت نے یہ ثابت نہیں کیا ہے کہ انہوں نے جعلی شناخت استعمال کی ہے۔ واضح رہے ٹرمپ کے تبصرے۲۱؍ اکتوبر کووفاقی محکمہ انصاف کی عدالت میں داخل کی گئی فائلنگ کے بعد سامنے آئے ہیں جو عمر کے واشنگٹن ڈی سی کے گھر کی تلاش سے متعلق ہے جس میں ان کی شناخت الہان نور سعید علمی عرف الہان عبداللہ عمر کے طور پر کی گئی تھی۔تاہم استغاثہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انہوں نے متبادل نام کیوں استعمال کیا، اور فائلنگ نے یہ ثابت نہیں کیا کہ عمر نے دھوکہ دہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی کانگریس ویمن الہان عمر نے اپنے بھائی سے مبینہ شادی کے الزام پرخاموشی توڑی
اس تعلق سے کانگریس ویمن کے ترجمان نے فاکس نیوز کو بتایا، ’’یہ مکمل طور پر غلط ہے۔ الہان عمر ان کا اصل نام ہے۔‘‘جبکہ وفاقی ایجنٹوں نے امیگریشن اور شہریت کے ریکارڈ میں ممکنہ جھوٹے بیانات کی تحقیقات کے حصے کے طور پر ۱ ۲؍ اکتوبر کو عمر کے گھر کی تلاشی لی تھی۔