• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برہمن ہندوستانیوں کی قیمت پر کمائی کررہے ہیں: ٹرمپ کے مشیر پیٹر ناوارو کا ہندوستان پر تازہ حملہ

Updated: September 01, 2025, 7:05 PM IST | Washington

ناوارو نے اس دعوے کیلئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن دلیل دی کہ ہندوستان کے اعلیٰ طبقے کو غیر متناسب طور پر فائدہ ہوتا ہے جبکہ عام شہریوں کو اقتصادی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Peter Navarro. Photo: X
پیٹر ناوارو۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نے ہندوستان پر ایک دفعہ پھر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر روس کی یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے اور اپنے ہی عوام کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ناوارو نے ہندوستانی مصنوعات پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے ۵۰ فیصد کے بھاری ٹیرف کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ ہندوستان تجارتی قوانین کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ 

ناوارو نے الزام لگایا کہ ہندوستان ”کریملن کی صفائی مشین“ بن گیا ہے، جو روس سے رعایتی داموں پر تیل خریدتا ہے، اسے صاف کرتا ہے اور اسے ”بڑی اضافی قیمت“ پر برآمد کرتا ہے۔ ناوارو کے مطابق، یہ عمل بالواسطہ طور پر ماسکو کی فوجی مہم کو امداد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ عمل جنگ کو ایندھن فراہم کرتا ہے… اور یوکرینیوں کو قتل کرتا ہے۔ اور ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے طور پر ہمیں کیا کرنا پڑتا ہے؟ ہمیں انہیں مزید پیسہ بھیجنا پڑتا ہے تاکہ یوکرین اپنا دفاع کر سکے۔“

یہ بھی پڑھئے: ایس سی او اجلاس سے قبل پوتن کی مغربی اقتصادی دباؤ کے مقابلے کیلئے برکس کی حمایت

ناوارو نے ہندوستان کے سماجی ڈھانچے پر بھی تنقید کرتے ہوئے متنازع طور پر برہمن برادری پر ”ہندوستانی عوام کی قیمت پر منافع خوری“ کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس دعوے کیلئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن دلیل دی کہ ہندوستان کے اعلیٰ طبقے کو غیر متناسب طور پر فائدہ ہوتا ہے جبکہ عام شہریوں کو اقتصادی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم مودی کی سفارت کاری پر تنقید کرتے ہوئے ناوارو نے ہندوستان کے جمہوری ملک ہونے کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے شی جن پنگ کے ساتھ ہندوستانی لیڈر کی صف بندی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ”مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ پوتن اور شی جن پنگ کے اتنا قریب کیوں جا رہے ہیں جبکہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لیڈر ہیں۔“

یہ بھی پڑھئے: مودی اور شی کی میٹنگ میں سرحدی تنازع کے حل کیلئے کوشش پر اتفاق

امریکی مشیر نے ہندوستان کی تجارتی رکاوٹوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے ملک کو ”ٹیرف کا مہاراجا“ قرار دیا۔ انہوں نے نئی دہلی پر امریکہ کو آزادانہ طور پر برآمد کرنے اور اپنی منڈیوں تک امریکہ کی رسائی محدود کرنے کا الزام لگایا جس کے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ صورتحال امریکی کارکنوں اور یوکرینی شہریوں دونوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK