• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے بیف، کافی اور دیگر زرعی درآمدات پر ٹیرف کم کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کئے

Updated: November 15, 2025, 5:09 PM IST | Washington

حالیہ مہینوں میں مویشیوں کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے بیف اور سپلائی میں رکاوٹوں اور ٹیرف کی وجہ سے کافی جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

Donald Trump. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

صارفین پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے جس کے بعد، بیف، کیلے، کافی اور ٹماٹر سمیت کئی زرعی درآمدات پر ٹیرف کی شرح کو کم کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اس اقدام کے تحت مخصوص زرعی درآمدات کو امریکی ٹیرف سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اس تبدیلی کا اطلاق گزشتہ جمعرات سے کیا جائے گا۔ یہ چھوٹ صرف ایوکاڈو، ناریل، انناس اور دیگر کئی پھلوں پر لاگو ہوتی ہے اور اس سال عائد کئے گئے دیگر تمام باہمی ٹیرف برقرار رہیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام ایسے سامنے آیا ہے جب امریکی ووٹروں کے درمیان مہنگائی کے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک شہر کے میئر انتخابات اور نیو جرسی اور ورجینیا میں گورنر کی دوڑ میں ڈیموکریٹس نے اپنی مہمات کو بڑھتی قیمتوں پر مرکوز کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے چلتے انتظامیہ پر ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے دباؤ بنایا جارہا تھا، خاص طور پر ملک میں حالیہ مہینوں میں مویشیوں کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے بیف اور سپلائی میں رکاوٹوں اور ٹیرف کی وجہ سے کافی جیسی ضروری اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ظہران ممدانی کی ٹیم کو۵۰؍ ہزار نوکری کی درخواست، ’اہل نیویارک کی تحریک‘ قرار دیا

اس ضمن میں اقدام کرتے ہوئے امریکہ نے لاطینی ممالک ارجنٹائنا، گوئٹے مالا، ایکواڈور اور ایل سلواڈور کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے بھی کئے جن کے تحت امریکہ نے ان اشیاء پر ٹیرف ہٹانے کا عہد کیا ہے جنہیں وہ کافی مقدار میں پیدا نہیں کر سکتا۔ وہائٹ ہاؤس کے اعلیٰ اقتصادی مشیر کیون ہیسیٹ نے امریکیوں کی قوت خرید میں حالیہ کمی کو تسلیم کیا اور کہا کہ اس پر ہم کام کررہے ہیں اور اس سلسلے میں اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK