Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: مارک روبیوکی تقریر میں ۲؍ فلسطین حامی مظاہرین کی رخنہ اندازی

Updated: May 21, 2025, 4:55 PM IST | Washington

امریکی سینٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کے سیکریٹری مارک روبیو کی تقریر میں دو فلسطین حامی مظاہرین نے رخنہ اندازی کی اور فلسطین حامی نعرے لگائے۔ سیکوریٹی نے فلسطین حامی مظاہرین کو کمرے سے باہر نکال دیا۔

Security forces remove protesters from the room. Photo: X
سیکوریٹی مظاہرین کو کمرے سے نکالتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

فلسطین حامی مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں امریکہ کی حمایت کی مذمت کرنے کیلئے امریکی سینیٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کے سیکریٹری مارک روبیو کے بیان میں رخنہ اندازی کی۔ منگل کو مارک رویو ریاستی ڈپارٹمنٹ کے ۲۰۲۶ء کے مالی بجٹ کیلئے سینیٹ فارین ریلیشن اینڈ اپائنمنٹس کمیٹیز سے خطاب کر رہے تھے جب دو کارکنان نے امریکی پالیسیوں کی مذمت کرنے والے نعرےلگائے۔ سینیٹ میں موجود سیکوریٹی گارڈز نے دونوں مظاہرین کو کمرے سے نکال دیا۔ انہوں نے اس وقت بھی مظاہرہ کیا جب مارک روبیو اپنے کمرے میں داخل ہورہے تھے۔

جب مارک روبیو خطاب کیلئے کمرے میں داخل ہورہے تھے تو ’’کوڈ پنک‘‘، جو انسانی حقوق اور امن کی وکالت کرنے والا ایک ادارہ ہے، سے متعلقہ مظاہرین نے مارک نے ’’نسل کشی روکئے‘‘، ’’ اسرائیل پر پابندی عائد کیجئے‘‘ اور ’’ بچوں کو خوراک فراہم کرنے کی شروعات کیجئے‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنے کی پالیسی پر تنقید کرنے کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے ہندوستانی ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندی عائد کی

نسل کشی کی جنگ
یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ءکو غزہ میں اسرائیلی جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ۶۴؍ ہزار افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے مہلوکین کی حقیقی تعداد ۲؍ لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ واشنگٹن اسرائیل کو سالانہ ۸ء۳؍ بلین کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK