Inquilab Logo Happiest Places to Work

واشنگٹن: جوئش میوزیم کے باہر دو اسرائیلی سفیر فائرنگ میں ہلاک

Updated: May 22, 2025, 4:15 PM IST | Washington

بدھ کی شام امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے کپیٹل جیویش میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارتخانے کے ۲؍ سفیروں یارون لیچنسکی اور سارہ لن ملگرم کو شوٹ کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واردات کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی کا وعدہ کے ۲؍ اراکین کو شوٹ کر کے قتل کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واردات کو ’’یہود دشمنی‘‘ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

A police vehicle can be seen at the scene. Photo: X
جائے وقوع پر پولیس کی گاڑی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: ایکس

امریکی حکام نے بدھ کی شام واشنگٹن ڈی سی میں کپیٹل جیویش میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارتخانے کے ۲؍ اراکین کو شوٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ متاثرین کی شناخت اسرائیل کے وزیر خارجہ یارون لیچنسکی اور سارہ لن ملگرم کے طور پر کی گئی ہے جنہیں تھرڈ اور ایف اسٹریٹ این ڈبلیو کے قریب واقع میوزیم کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد شوٹ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اقوام متحدہ (یو این) کیلئے اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن کے مطابق ’’لیچنسکی اسرائیلی سفارتخانے کے پالیٹیکل ڈپارٹمنٹ میں مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقین افیئرز کے ریسرچ اسسٹنٹ جبکہ ملگرم اسرائیلی سفارتخانے کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک ڈپلومیسی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اگلے ہفتے یروشلم میں ان کی منگنی ہونے والی تھی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ کیخلاف اسرائیل پرعالمی دباؤ میں غیر معمولی اضافہ

واردات کے بعد جوابی حملہ 
امریکہ کے ہوم لینڈ سیکوریٹی سیکریٹری کرسٹی نوئم نے کہا کہ ’’گزشتہ شب ۲؍ اسرائیلی سفیروں کو واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع میوزیم میں ہلاک کر دیا گیا۔‘‘ انہوں نے اس شوٹنگ کو ایک برا کام قرار دیتے ہوئے متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے متعدد قریبی اسٹریٹس اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کپیٹول کے کیمپس کو بند کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جرمنی میں غیر ملکی رہائشیوں کا مقامی شہریوں کے مقابلے میں اضافی کرایہ: تحقیق

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسے ’’یہود دشمنی تشدد کی کارروائی‘‘ 
امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ اور امریکہ کیلئے اسرائیل کے سفیر نے بدھ کو ہونے والے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’یہود دشمنی تشدد کی کارروائی‘‘ قرار دیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرلکھا ہے کہ ’’واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا یہ جارحانہ قتل یہود دشمنی پر مبنی تھا۔ اب اسے ختم ہونا چاہئے۔ امریکہ میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس واردات کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ 

اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر گولان نے حملے کیلئے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو ذمہ دار ٹھہرایا
اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر گولان نے جمعرات کو اس حملے کیلئے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو قصوروار ٹھہرایا۔ اپنے بیان میں گولان، جو ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈ ہیں، نے کہا کہ اس سانحے کے پیچھے اسرائیلی حکومت کے وزیروں کا ہاتھ ہے۔ نیتن یاہو کی حکومت اسرائیلیوں کیلئے ’’یہود دشمنی‘‘ اور ’’نفرت‘‘ پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا نتیجہ غیر معمولی سفارتی علاحدگی ہے اور دنیا بھر میں ہر موڑ پر ہر یہودیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ 

نیتن یاہو کو حکومت سے ہٹانے کا دعویٰ 
اپوزیشن لیڈرنے بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کو ہٹانے اور اسرائیل اور دنیا بھر میں تمام یہودیوں کیلئے تحفظ کو بحال کرنے کا وعدہ کیا۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’یہ واردات یہود دشمنی پر مبنی اور اسرائیلیوں کے خلاف تھی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کے باہر سیکوریٹی سخت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ بدھ کی شام دو بندوق بردار افراد نے اسرائیلی سفیروں کو اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔ حراست میں لئے جانے کے بعد ایک بندوق بردار شخص نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK