Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند نژاد ویبھو تنیجا دنیا کے امیر ترین شخص مسک کے خزانچی، تنخواہ ۱۱۰۰؍ کروڑ

Updated: July 26, 2025, 3:49 PM IST | Washington

ہند نژاد ویبھو تنیجا دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے خزانچی ہیں جنہیں ۲۰۲۴ء میں بطور تنخواہ ۱۱۰۰؍ کروڑ سے زائد روپے ادا کئے گئے۔

Elon Musk (right), Vaibhav Taneja (left) Photo: X
ایلون مسک ( دائیں)، ویبھو تنیجا( بائیں) تصویر: ایکس

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک حال ہی میں ٹیسلا کے ساتھ ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں۔ ان کی کمپنیوں میں بے شمار ہندوستانی یا ہند نژاد امریکی کام کرتے ہیں جن میں اہم ترین ویبھو تنیجا ہے جو ایلون مسک کے سرمائے کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔ حال ہی میں مسک نے انہیں اپنی سیاسی پارٹی ’’امریکہ پارٹی‘‘ کا خزانچی مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل وہ ٹیسلا کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) تھے۔ ویبھو نے ۱۹۹۹ء میں دہلی یونیورسٹی سے بی کام کیا ، پھر سی اے مکمل کرکے ۲۰۰۶ء میں امریکہ کی جانب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے سی پی اے (سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ) کیا اور فائنانس کی دنیا میں اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اب ’سوچ‘ سے آئی فون کو کنٹرول کیا جاسکے گا!

انہوں نے اپنا کریئر پی ڈبلیو سی سے شروع کیا جہاں وہ تقریباً ۱۷؍ سال اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔ ۲۰۱۶ء میں انہوں نے ’’سولر سٹی‘‘ اسٹارٹ اپ میں شمولیت اختیار کی، جسے بعد میں ٹیسلا نے خرید لیا۔ اپنی صلاحیتوں اور مالی سوجھ بوجھ کے سبب وہ جلد ہی ایلون مسک کی نظروں میں آگئے اور ۲۰۲۳ء میں انہیں کمپنی کا سی ایف او مقرر کیا گیا۔ ۲۰۲۴ء میں ٹیسلا نے انہیں ۵ء۱۳۹؍ ملین ڈالر (کم و بیش ۱۱۵۷؍ کروڑ) روپے معاوضہ ادا کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی اصل تنخواہ ۴؍ لاکھ ڈالر ہے۔ باقی رقم اسٹاک آپشنز اور ایکویٹی ایوارڈز کے ذریعے کمپنی نے انہیں ادا کی ہے۔ – وہ ٹیسلا انڈیا موٹرز اینڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں ٹیسلا کے آپریشنز شروع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا پہ۔
اب امریکہ پارٹی کے خزانچی کے طور پر، تنیجا سیاسی عطیات سے لے کر اخراجات سے باخبر رہنے اور ریگولیٹری تعمیل تک ہر چیز کا انتظام سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK