Updated: May 16, 2026, 3:38 PM IST
| Mumbai
وزیر اعظم نریندر مودی کی ایندھن کم استعمال کرنے کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے گزشتہ روز منترالیہ سے ملبارہل میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلہ تک موٹر سائیکل پر سفر کیا تھا اور ’تیل کم استعمال‘ کرنے کا پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی۔
ورشا گائیکواڑ نے پی یو سی ختم ہونے کا آن لائن ثبوت بھی پیش کیا ہے۔ تسویر: آئی این این
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایندھن کم استعمال کرنے کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے گزشتہ روز منترالیہ سے ملبارہل میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلہ تک بلٹ رائل اینفیلڈ موٹر سائیکل (نمبر: ایم ایچ ۰۱/ سی زیڈ۸۳۱۴)پر سفر کیا تھا اور ’تیل کم استعمال‘ کرنے کا پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی لیکن وزیر اعلیٰ نے جس موٹر سائیکل کا استعمال کیا اس کا پی یو سی سرٹیفکیٹ ۱۰؍ جنوری ۲۰۲۵ءختم ہو چکا ہے۔ یہ نشاندہی ممبئی کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے ’ ایکس ‘ پر اپنے پوسٹ میں کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے : کرلا- وِدیا وہار اسٹیشن کے درمیان پل کی تعمیر، پیر تک شبینہ بلاک
ورشا گائیکواڑ نے اپنی اس پوسٹ میں فرنویس سے سوال قائم کیا کہ ’’کیا ایکسپائرڈ مال چلے گا؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ نے جس رائل اینفیلڈ پر یہ’ اسٹنٹ‘ کیا ہے اس کا پی یو سی ختم ہو چکا ہے۔‘‘ورشا گائیکواڑ نے آر ٹی اور ممبئی ٹریفک پولیس( ایم ٹی پی) کو متوجہ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا یہ دونوں محکمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف کارروائی کریں گے جس طرح پی یو سی ختم ہونے پر عام شہریوں پر کارروائی کی جاتی ہے؟ انہوںنے وزیر اعلیٰ سے اس کا جواب بھی طلب کیا ہے۔ورشا گائیکواڑ نے آر ٹی او کی وہ تفصیل بھی پوسٹ کی ہے جس میں بلٹ کا پی یو سی ختم ہونے کی تاریخ ۱۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء بتائی گئی ہے۔