بارہویں کے امتحان میں کوکن کی ذہین طالبہ عالیہ آصف چوگلے نے ۹۹؍فیصد مارکس سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے
EPAPER
Updated: May 16, 2026, 4:24 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
بارہویں کے امتحان میں کوکن کی ذہین طالبہ عالیہ آصف چوگلے نے ۹۹؍فیصد مارکس سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کے بارہویں کے امتحان میں کوکن کی ذہین طالبہ عالیہ آصف چوگلے نے ۹۹؍فیصد مارکس سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔واضح رہے کہ کوکن کے ضلع رتناگیری کے کھیڈ تعلقہ کی ہونہار طالبہ عالیہ چوگلے نے شروع سے پڑھائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کے جی سے بارہویں تک ہمیشہ کلاس ٹاپر رہی ہے ۔ عصری تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم اور قرآن پاک بھی مکمل کرچکی ہے ۔ پڑھائی کے ساتھ کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔
یہ بھی پڑھئے : مراٹھی میڈیم کے ۸؍ فیصد طلبہ اپنی زبان میں ناکام
عالیہ نے پری پرائمری ، پرائمری اور سیکنڈری اسکول کی تعلیم دوحہ (قطر)کے ڈی پی ایس مونارچ انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی ہے ۔وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کی متمنی ہے۔ عالیہ کی امتیازی کامیابی اس کی مسلسل محنت، تعلیمی جنون، نظم و ضبط اور یکسوئی کا نتیجہ ہے ۔عالیہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کوکن کی معروف سماجی ،تعلیمی اور معاشی شخصیت مرحوم حسن چوگلے کی پوتی ہے ۔ عالیہ نے انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ۹۵؍ فیصد مارکس ملنے کی اُمید تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے مزید اضافی مارکس سے کامیابی عطا کی ہے ،جس سے بہت مسرور اور مطمئن ہوں ۔ ان شاء اللہ آگے بھی اسی طرح کی تعلیمی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش ہوگی ۔ میری کامیابی میں اساتذہ ،والدین اور گھرکے تعلیمی ماحول کا بڑا رول ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے : اسکالرشپ کی تقسیم میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کا انکشاف
عالیہ کے والد آصف چوگلے نےبیٹی کی نمایاں کامیابی کیلئے اس کے اساتذۂ کرام، دوستوں، عزیزوں اور تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا جن کی دعاؤں اور تعاون نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ عالیہ کے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے مزید دعاؤں کی بھی اپیل کی ہے ۔اہلِ کوکن اور علمی و سماجی حلقوں کی جانب سے عالیہ بنت آصف چوگلے کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرے گی۔