سیام کے اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت۳۰ء۷؍ فیصد بڑھ کر۱۳؍لاکھ۶۰؍ ہزار ۶۸۷؍ یونٹ ہوگئی۔
EPAPER
Updated: October 16, 2026, 2:37 PM IST | Agency | New Delhi
سیام کے اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت۳۰ء۷؍ فیصد بڑھ کر۱۳؍لاکھ۶۰؍ ہزار ۶۸۷؍ یونٹ ہوگئی۔
ہندوستانی بازار میں گاڑیوں کی تھوک فروخت جولائی تا ستمبر۲۰۲۶ء کے دوران۲ء۱۸؍ فیصد بڑھ کر۸۳؍لاکھ۸۷؍ ہزار۹۳۸؍ یونٹ تک پہنچ گئی جو دوسری سہ ماہی کا نیا ریکارڈ ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے بتایا کہ سہ ماہی کے دوران مسافر گاڑیوں، تجارتی گاڑیوں، تین پہیہ اور دو پہیہ گاڑیوں سمیت تمام زمروں میں دوسری سہ ماہی کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت درج کی گئی۔
سیام کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کی فروخت ۷ء۳۰؍ فیصد بڑھ کر۱۳؍لاکھ۶۰؍ ہزار ۶۸۷؍ یونٹ ہوگئی۔ اس میں مسافر کاروں کی فروخت ۹ء۲۴؍فیصد اور یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت ۳۴ء۲؍ فیصد بڑھ کر بالترتیب۳ ؍لاکھ ۹۸؍ ہزار۶۳۱؍ یونٹ اور۹؍لاکھ۱۹؍ ہزار۶۸ ؍ یونٹ رہی۔ وین کی فروخت ۱۵ء۳؍فیصد اضافے کے ساتھ۴۲؍ہزار۹۸۸؍ یونٹ درج کی گئی۔ کمرشیل گاڑیوں کی فروخت ۲۸ء۷؍فیصد بڑھ کر۳؍لاکھ۹؍ ہزار۶۳؍یونٹ درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: جیو پلیٹ فارمز اپنی ٹیلی کام ٹیکنالوجی دوسرے ممالک میں متعارف کرائے گی
ان میں ایک لاکھ۸۷؍ ہزار۸۹۲؍ ہلکی کمرشیل گاڑیاں اورایک لاکھ۲۱؍ ہزار۱۷۱؍درمیانی اور بھاری کمرشیل گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ان کی فروخت میں بالترتیب ۸ء۲۳؍فیصد اور۳۷؍ فیصد اضافہ ہوا۔سہ ماہی کے دوران تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں۶ء۲۳؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۲؍لاکھ۸۵؍ ہزار ۳۴۲؍یونٹ تک پہنچ گئی۔ اس میں ای رکشا اور ای کارٹ کی فروخت کم ہوئی، جبکہ دیگر تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت بڑھی۔
دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت ۲ء۱۵؍ فیصد بڑھ کر۶۴؍لاکھ۳۲؍ ہزار۸۴۲؍ یونٹ تک پہنچ گئی۔ اسکوٹروں کی فروخت میں۷ء۲۷؍فیصد کا زبردست اضافہ درج کیا گیا۔
گاڑیوں کی فروخت کیوں بڑھی؟
حکومت کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں جی ایس ٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے بعد زیادہ تر گاڑیوں پر ٹیکس میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ مالی سال سے تنخواہ دار افراد کی ۱۲؍ لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کے سبب لوگوں کی قابل خرچ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان دونوں عوامل کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ملک کی گاڑیوں کی صنعت میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔