• Sat, 01 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وینزویلا: صدر کا امریکی حملے کی حمایت کرنے والوں کی شہریت منسوخی کے آئینی عمل کا اعلان

Updated: October 31, 2025, 10:03 PM IST | Caracas

وینزویلاکے صدر نے امریکی حملے کے پروپیگنڈے کو فروغ دینے یا اس کی حمایت کرنے والوں کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے آئینی عمل کا اعلان کیا ہے، شہریت منسوخ کرنے کا اقدام آئین کے آرٹیکل۱۳۰؍ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Venezuelan President Nicolas Maduro. Photo: INN
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو۔ تصویر: آئی این این

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ  ملک پر امریکی حملے کی دعوت دینے والی پروپیگنڈا مہم کو فروغ دینے یا اس کی ترغیب دینے والے افراد کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے  ایک آئینی عمل شروع کیا جائے گا ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مدورو نے حزب اختلاف کے اراکین پر وینزویلا پر امریکی حملے کی ترغیب دینے کا الزام لگایا، اور خبردار کیا کہ شہریت منسوخ کرنے کا اقدام وینزویلا کے آئین کے آرٹیکل۱۳۰؍ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔تاہم، آئین کا آرٹیکل۳۵؍ واضح کرتا ہے کہ ایسا فیصلہ صرف سپریم کورٹ کر سکتی ہے اور پیدائشی وینزویلا کی شہریت کبھی منسوخ نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھئے: نیدرلینڈز انتخابات: سخت مقابلے میں شدت پسند لیڈر گیرٹ وائلڈر کی پارٹی کو شکست

اسی دوران، سُوکری اور ڈیلٹا امالورو ریاستوں کے دوروں کے موقع پر، مدورو نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی حکومت پر امریکہ کے سامنے جھکنے پر تنقید کی۔مدورو نے امریکی حکومت پر خطے میں ابتری، سازش، نفرت اور امریکہ مخالف افراد کے خلاف  تعصب پھیلانے کا الزام لگایا، اور کہا کہ واشنگٹن کا مقصد پڑوسی ممالک کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کر کے جنگ چھیڑنا ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی طرف سے کی گئی ایک منظم کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مدورو کے مطابق، سی آئی اے کی یہ منصوبہ بندی تھی کہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو میں تعینات امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کیا جائے اور اس حملے کا ذمہ دار وینزویلا کو ٹھہرایا جائے، تاکہ اسے وینزویلا پر حملے کا جواز بنایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK