امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر کیلئے انتخاب لڑ سکتے ہیں ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ انہیں شاندار جیت ملے گی، اس کیلئے وہ جلد ہی ہسپانوی زبان بھی سیکھ لیں گے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 5:01 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر کیلئے انتخاب لڑ سکتے ہیں ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ انہیں شاندار جیت ملے گی، اس کیلئے وہ جلد ہی ہسپانوی زبان بھی سیکھ لیں گے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر۶؍ اپریل کو اشارہ دیا کہ ان کا اگلا سیاسی باب جنوبی امریکہ میں کھل سکتا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس میں، جو مبینہ طور پر ایران میں گرے فضائیہ کے پائلٹ کی بازیابی پر مرکوز تھی، ٹرمپ نے وینزویلا کی صدارت پر اپنا دعویٰ پیش کیا، یہاں تک کہ اس کے لیے ہسپانوی زبان بھی سیکھنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’وینزویلا کی تاریخ میں کسی بھی شخص کے مقابلے میں ان کی مقبولیت زیادہ ہے۔ دریں اثناء ڈونالڈ ٹرمپ، جو اس وقت اپنی دوسری اور امریکی آئین کے مطابق آخری مدت صدارت گزار رہے ہیں، نے کہا کہ وہ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز کے خلاف انتخاب لڑ سکتے ہیں، جنہیں امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد انہوں نے نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر بیان بازی پر امریکی سیاستداں برہم
بعد ازاں ٹرمپ نے کہا، ’’وینزویلا کے لوگ کہتے ہیں کہ اگر میں وینزویلا کے صدر کے لیے انتخاب لڑوں، تو میں ملک کی تاریخ میںسب سے زیادہ مقبول ہوں گا، تو جب میں یہ (صدارت) مکمل کر لوں، میں وینزویلا جا سکتا ہوں۔‘‘مزید برآں انہوں نے کہا کہ ’’میں جلدی سے ہسپانوی زبان سیکھ لوں گا۔ زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ میں زبانوں میں اچھا ہوں، اور میں وینزویلا جاؤں گا۔ میںعہدئہ صدارت کے لیے انتخاب لڑوں گا۔ لیکن ہم اپنے موجودہ منتخب صدر سے بہت خوش ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکی دھمکیاں نظر انداز، ایران ہرمز کونہ کھولنے پر قائم
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے ہی، لاطینی امریکی لیڈروں کے اجلاس کے دوران، ٹرمپ نے اصرار کیا تھا کہ ان کا کوئی ارادہ نہیں کہ کوئی نئی زبان سیکھیں۔ انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو (جن کے والدین کیوبا کے تارکین وطن تھے) کے بارے میں کہاتھا کہ ،’’اسے مجھ پر زبان کی برتری ہے، `کیونکہ میں تمہاری لعنتی زبان نہیں سیکھ رہا۔ میرے پاس وقت نہیں ہے۔‘‘ تاہم کیا ٹرمپ وینزویلا کی صدارت کی طرف نگاہیں جمائے ہوئے ہیں؟یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے وینزویلا کی صدارت کا خیال پیش کیا ہو۔ دراصل گزشتہ مہینے کے آخر میں کابینہ کے اجلاس میں، انہوں نے قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز کے خلاف الیکشن لڑنے کے امکان کو پیش کیااور اسے ایک شاندار متبادل قرار دیاتھا۔