Inquilab Logo Happiest Places to Work

آدتیہ برلا سن لائف انشورنس انمول اکشے نامی لائف انشورنس کی نئی پیشکش

Updated: June 12, 2026, 1:38 PM IST | Mumbai

فائناشیل سروسیز کمپنی آدتیہ برلا کیپٹل کی ذیلی لائف انشورنس کمپنی آدتیہ برلا سن لائف انشورنس کمپنی نے جمعرات کو ’اے بی ایس ایل آئی انمول اکشے‘ کے نام سے بچت پر مبنی ایک شراکتی لائف انشورنس اسکیم متعارف کرائی ہے۔

Kamlesh Rao. Photo: INN
کملیش راؤ۔ تصویر: آئی این این

فائناشیل سروسیز کمپنی  آدتیہ برلا کیپٹل کی ذیلی لائف انشورنس کمپنی آدتیہ برلا سن لائف انشورنس کمپنی نے جمعرات کو ’اے بی ایس ایل آئی انمول اکشے‘ کے نام سے بچت پر مبنی ایک شراکتی لائف انشورنس اسکیم متعارف کرائی ہے۔اس اسکیم میں صارفین اپنی ضروریات کے مطابق ۳؍ میں سے ایک آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ پہلا آپشن ’مائی چائلڈ‘ہے، ان افراد کے لئے  جو لائف انشورنس تحفظ کے ساتھ  بچوں کی تعلیم کے لئے بچت کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرا آپشن ’مائی سیونگ‘ ہے جو ان افراد کے لئے موزوں ہے جو درمیانی اور طویل مدتی مالی اہداف کے لئے بچت کرنا چاہتے ہیں۔ تیسرا آپشن ’ہر بینفٹس‘ ہے جو خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ صارفین کو ان کے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کی غیر یقینی صورتحال کے خلاف ان کے خاندان کو مالی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جلگاؤں میں ووٹرلسٹ سے ایک لاکھ ۲۴؍ ہزار ووٹروں کے نام حذف

’مائی چائلڈ‘ کے تحت بیمہ کرانے والا اپنے بچوں کی تعلیم کے اہم مراحل، جیسے گریجویشن، پیشہ ورانہ کورسیز، پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور کریئر کے آغاز کے مطابق مرحلہ وار آمدنی کی ادائیگی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔’مائی سیونگ‘ آپشن ان صارفین کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی بیٹی کی شادی، گھر کی خریداری، ریٹائرمنٹ منصوبہ بندی اور دیگر مستقبل کے مقاصد کے لئےطویل مدتی بچت کرنا چاہتے ہیں۔’ہر بینفٹس‘ خواتین کے لئے مستقبل کے اہداف کے لئے پرکشش بچت کے مواقع  کے ساتھ خواتین کے لئے خصوصی فوائد فراہم کرتی ہے۔ اس میں مفت ہیلتھ مینجمنٹ خدمات شامل ہیں، جن کے تحت طبی مشورہ، صحت سے متعلق کوچنگ، دوسری طبی رائے اور ذاتی طبی نگہداشت کا انتظام جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

’انمول اکشے‘ میں توسیعی لائف انشورنس کا اختیار بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی لائف انشورنس کوریج کو پالیسی کی پختگی کے بعد بھی۷۵؍ یا۸۵؍سال کی عمر تک جاری رکھ سکتے ہیں۔بیمہ کرانے والے شخص کے انتقال کی صورت میں مقررہ شرائط کے مطابق فوری ڈیتھ بینیفٹ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ مستقبل کے پریمیم معاف کر دیئے جاتے ہیں جبکہ پالیسی کے فوائد میعاد تک جاری رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شتروگھن سنہا نے خاموشی توڑی، کہا ’’مشکل وقت میں ممتا کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گا‘‘

کملیش راؤ، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، آدتیہ برلا سن لائف انشورنس کمپنی نے کہا، ’’چاہے بچے کا مستقبل محفوظ بنانا ہو، خاندان کے طویل مدتی مالی اہداف پورے کرنےہوں یا خواتین کی بدلتی ہوئی مالی اور صحت سے متعلق ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بچت کا فنڈ تیار کرنا ہو، صارفین ایساانتخاب چاہتے ہیں جو زندگی کے مختلف مراحل میں ان کے مفید ہوں۔ اے بی ایس ایل آئی انمول اکشے کے ذریعے ہم نے بچت اور تحفظ کا ایسا امتزاج پیش کیا ہے جس میں اضافی بامعنی فوائد بھی شامل ہیں، تاکہ صارفین زیادہ اعتماد اور مالی استحکام کے ساتھ اپنے خواب پورے کر سکیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK