وینس میں ایک کیفے نے ایک خاتون کو کروسان اور ایپرول اسپرٹز پیش کیے اور پھر اس سے نہ صرف کھانے کے لیے بلکہ ریسٹورنٹ میں بجنے والی موسیقی کے لیے بھی چارج کیا، خاتون نے یہ کہتے ہوئے کہ اسے دیکھ کر اسے واقعی ہنسی آئی رسید فیس بک پر شیئر کی۔
EPAPER
Updated: September 19, 2026, 11:03 AM IST | Venice
وینس میں ایک کیفے نے ایک خاتون کو کروسان اور ایپرول اسپرٹز پیش کیے اور پھر اس سے نہ صرف کھانے کے لیے بلکہ ریسٹورنٹ میں بجنے والی موسیقی کے لیے بھی چارج کیا، خاتون نے یہ کہتے ہوئے کہ اسے دیکھ کر اسے واقعی ہنسی آئی رسید فیس بک پر شیئر کی۔
ٹسکنی سے وینس آنے والی ایک اطالوی سیاح اپنے بل میں ایک عجیب اضافہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔ سیمونا پیرا کا کہنا ہے کہ اس میں کیفے میں بجنے والی ’’ایمبیئنٹ میوزک‘‘ کے لیے۷؍ یورو کا چارج لگایا گیا تھا۔ اس نے بل کی تصویر اپنے فیس بک پیج پر ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ شیئر کی۔واضح رہےکہ سیمونا پیرا سینٹ مارکس اسکوائر میں کیفے فلورین میں کھانا کھا رہی تھی، جہاں اس سے دو کروسان کے لیے۱۶؍ یورو، دو ایپرول اسپرٹز کے لیے۳۴؍ یورو اور ’’میوزک سپلیمنٹ‘‘ کے لیے اضافی۷؍ یورو چارج کیے گئے۔ اس نے اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا کو بتایا کہ کیفے میں تین موسیقاروں کا ایک چھوٹا آرکسٹرا بجا رہا تھا، جو ماحول کو زندہ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: یو اے ای: مساجد میں والدین کو نئی نسل کو پانی کی اہمیت سے روشناس کروانے کی تلقین
سیمونا پیرا نے مزید کہا، ’’ہم جانتے تھے کہ اس مشہور کیفے میں بیٹھنا مہنگا ہوگا... لیکن جب میں نے رسید پر وہ قیمت پڑھی، تو میں اعتراف کرتی ہوں کہ مجھے ہنسی آگئی۔لیکن یہ ایک عجیب پوشیدہ چارج تھا۔ وینس میں ریستوران اور کیفے عام طور پر بلوں میں پوشیدہ فیس شامل کرتے ہیں۔ سیاحوں سے کچھ ٹیکس بھی وصول کیے جاتے ہیں، جیسے ٹورسٹ ٹیکس جو ہوٹلوں کو وینس میں گزاری گئی ہر رات کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دنیا کو بڑا خطرہ: گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے ۱۲؍ لاکھ کروڑ ٹن برف غائب
دراصل وینس ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جن میں۲۱؍ ملین وہ ہیں جو صرف دن کے وقت آتے ہیں۔بڑے پیمانے پر ٹورازم شہر کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ رہا ہے اور تاریخی مرکز کے نازکبنیادی نظام کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ لہٰذا شہر نے لوگوں کو لیگون شہر میں آنے سے روکنے کیلئے دن کی سیاحت پر روزانہ۵؍ یورو فیس وصول کرنا شروع کر دی۔مزید برآں ۲۰۲۵ء میں، ٹورسٹ ٹیکس کے علاوہ، جنہوں نے چار دن پہلے ریزرویشن نہیں کرایا تھا ان سے۱۰؍ یورو کی انٹری فیس وصول کی گئی، جبکہ نفاذ کی مدت۵۴؍ دن تک بڑھا دی گئی۔ جبکہ روم اور ایمسٹرڈیم میں بھی ایسے اضافی اخراجات ہیں جہاں سیاحوں سے ان کے کمرے کے لیے تھوڑا سا اضافی چارج کیا جاتا ہے۔ ایمسٹرڈیم میں، یہ اعداد و شمار ان کے ہوٹل کے کمرے کی قیمت سےساڑھے بارہ فیصد اضافی ہے۔ اسے ’’ٹورسٹن بیلاسٹنگ‘‘کہا جاتا ہے اور یہ یورپ میں سب سے زیادہ وزیٹر فیس میں سے ایک ہے۔