Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے سنگھ نے سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ سے استعفیٰ دے دیا

Updated: August 12, 2026, 4:03 PM IST | New Delhi

سابق دفاعی سیکریٹری وجے سنگھ نے سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ (ایس آر ٹی ٹی )کے ٹرسٹی کے عہدے پر دوبارہ تقرری کی خواہش ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹاٹا گروپ کے اہم فلاحی ٹرسٹ سے ان کی طویل وابستگی ختم ہوگئی ہے۔ ان کی موجودہ مدت ۱۴؍اگست کو مکمل ہونا تھا۔

Vijay Singh.Photo:INN
وجے سنگھ۔ تصویر:آئی این این

سابق دفاعی سیکریٹری  وجے سنگھ  نے  سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ (ایس آر ٹی ٹی )کے ٹرسٹی کے عہدے پر دوبارہ تقرری کی خواہش ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹاٹا گروپ کے اہم فلاحی ٹرسٹ سے ان کی طویل وابستگی ختم ہوگئی ہے۔ ان کی  موجودہ مدت ۱۴؍اگست کو مکمل ہونا تھا۔رپورٹ کے مطابق، وجے سنگھ نے  ٹاٹا ٹرسٹس  کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایس آر ٹی ٹی  کے ٹرسٹی کی حیثیت سے دوبارہ تقرری کے لیے اپنا نام پیش نہیں کرنا چاہتے۔ ان کی رخصتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹرسٹ کو اندرونی انتظامی اختلافات اور ریگولیٹری جانچ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جذباتی ہوئے لکی علی، کہا: ’’میں اپنے کفن کو ساتھ لے کر سفر کرتا ہوں ‘‘

ایس آر ٹی ٹی کے بورڈ میں اب کون کون؟
وجے سنگھ کے جانے کے بعد سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ  کے بورڈ میں پانچ ٹرسٹیز رہ گئے ہیں۔ ان میں تاحیات ٹرسٹیز نول ٹاٹا، جمی این ٹاٹا اور جہانگیر ایچ سی جہانگیر کے علاوہ وینو سرینیواسن اور داریوس کھمبتا شامل ہیں۔گزشتہ سال رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور طویل عرصے تک ٹاٹا ٹرسٹس سے وابستہ رہنے والے مہلی مستری  نے بھی کئی ٹاٹا ٹرسٹس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہیں ایس آر ٹی ٹی  اور سر دوراب جی ٹاٹا ٹرسٹ (ایس ڈی ٹی ٹی ) میں دوبارہ تقرری کے لیے درکار متفقہ حمایت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔
دیگر ٹاٹا ٹرسٹس میں وجے سنگھ کا کردار برقرار
ایس آر ٹی ٹی  سے الگ ہونے کے باوجود وجے سنگھ کا ٹاٹا ٹرسٹس سے مکمل طور پر تعلق ختم نہیں ہوگا۔ وہ  سر دوراب جی ٹاٹا ٹرسٹ  کے ٹرسٹی کے طور پر اپنے موجودہ دور کی تکمیل تک، یعنی جولائی ۲۰۲۷ء تک، خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ مہلی مستری نے ٹرسٹ ڈیڈ میں موجود اہلیت کی شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وجے سنگھ اور وینو سرینیواسن اس ادارے کے ٹرسٹی بننے کے اہل نہیں ہیںکیونکہ وہ نہ تو ممبئی کے رہائشی ہیں اور نہ ہی  زرتشتی مذہب  سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اطالوی-منگولیائی جوڑا فضائی آلودگی کے بارے میں بیداری لانے کیلئے روم سے اولان بتار تک سفر کر رہا ہے

وینو سرینیواسن اس ادارے کے بورڈ سے استعفیٰ دے چکے ہیں، تاہم وجے سنگھ اب بھی ٹرسٹی کے طور پر موجود ہیں۔وجے سنگھ کو گزشتہ سال کے آخر میں  ٹاٹا سنز کے نامزد ڈائریکٹر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ مئی میں وجے سنگھ اور وینو سرینیواسن نے ایک اور ٹاٹا ٹرسٹ،ٹاٹا ایجوکیشن ٹرسٹ   سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ دونوں کو دوبارہ تقرری کے لیے ضروری متفقہ حمایت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔  وجے سنگھ کی رخصتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب  سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ کو ریگولیٹری مسائل کا سامنا ہے۔ٹرسٹ نے مہاراشٹر چیریٹی کمشنر سے اہم اجلاس منعقد کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ ریگولیٹر نے ایک شکایت پر فیصلہ آنے تک ٹرسٹ کو بعض اہم اجلاس منعقد کرنے سے روک دیا ہے۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ اجلاسوں میں تاخیر کے باعث تقریباً۴۰۰؍ کروڑ روپے کی فلاحی رقم کی تقسیم  اور اہم شیئر ہولڈر فیصلے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK