آئرش ٹیم نے ٹی۔۲۰؍میں ۳۴؍رنوں سے ہراکر ٹیم انڈیا کیخلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔
EPAPER
Updated: June 27, 2026, 4:47 PM IST | Belfast
آئرش ٹیم نے ٹی۔۲۰؍میں ۳۴؍رنوں سے ہراکر ٹیم انڈیا کیخلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔
آئرلینڈ کے گیند بازوں نے تیز پچ پر شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ نظم و ضبط سے گیند بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو پہلے ٹی۔۲۰؍ میچ میں ۳۴؍ رنوں سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ موجودہ ٹی۔۲۰؍ورلڈ چمپئن ہندوستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں آئرلینڈ کی یہ پہلی جیت ہے۔
۱۸۳؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کو پاور پلے کے بعد نپی تلی بیٹنگ کی ضرورت تھی لیکن ٹیم انڈیا کے بلے باز جلد بازی میں وکٹیں گنواتے رہے۔ پوری ٹیم ۱۴۸؍ رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ ابھیشیک شرما نے ۲۰؍ گیندوں پر تیز رفتار نصف سنچری ضرور بنائی لیکن دوسرے اینڈ سے انہیں کوئی بڑا ساتھ نہ مل سکا۔سیمسن اور شریاس کا بلّا بھی نہ چلا۔ہند نژاد ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز جے مونڈرا (۲۶؍پر ۲؍وکٹ) نے سنجو سیمسن کو بولڈ کر کے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔
یہ بھی پڑھئے: سائی سدرشن کی سنچری، انڈیا ’اے‘ کی پوزیشن مضبوط
اس کے بعد آئرش گیند بازوں نے مسلسل `بیک آف لینتھ گیند بازی جاری رکھی اور ہندوستانی بلے باز ایک ایک کر کے پویلین لوٹتے گئے۔ ایشان کشن، میٹ ہالارڈ (۲۸؍پر ۳؍وکٹ) کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لورکن ٹکر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ وہیں ٹیم کے نئے کُل وقتی ٹی-۲۰؍کپتان شریاس ایر کا پہلا میچ مایوس کن رہا۔ وہ بھی ہالارڈ کی رفتار میں تبدیلی والی گیند پر جارج ڈوکریل کے ہاتھوں لپکے گئے۔
ہندوستان نے پاور پلے میں ۶۸؍رن تو بنائے لیکن ۳؍ اہم وکٹیں بھی گنوا دیں۔ ابھیشیک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے تیسرے اوور میں لیام میکارتھی پر ۴؍ چوکے جڑ کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی اور صرف ۲۰؍ گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم، میکارتھی کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے وہ بین کیلٹز کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد تلک ورما اور شیوم دوبے بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ آخر میں میتھیو ہمفریز نے عرشدیپ سنگھ کو آؤٹ کر کے ٹیم انڈیا کی ہار پر مہر لگا دی۔
یہ بھی پڑھئے: خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: بٹس کی ناٹ آؤٹ سنچری، جنوبی افریقہ کی نیدرلینڈز پر فتح
اس سے پہلے ہندوستانیتیز گیند بازوں نے شاندار شروعات کرتے ہوئے آئرلینڈ کو ۹؍ وکٹوں پر ۱۸۲؍ رنوں پر روک دیا تھا۔ ہرشت رانا (۲۴؍پر ۳) کی قیادت میں ہندوستانی گیند بازوں نے شروع سے ہی دباؤ بنائے رکھا۔ پاور پلے میں ٹم ٹیکٹر، ہیری ٹیکٹر اور راس اڈیئر کی وکٹیں لے کر ہندوستان نے آئرلینڈ کو ۳؍ وکٹوں پر ۳۰؍ رنوں تک محدود کر دیا۔ پہلے ۶؍ اوور میں میزبان ٹیم صرف ۳۶؍ رن ہی بنا سکی۔ ٹم ٹیکٹر اور راس اڈیئر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بالترتیب شریاس اور سیمسن کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں وکٹیں ہرشیت نے لیں۔ ہیری ٹیکٹر کو عرشدیپ سنگھ (۲۸؍پر ۲) نے فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا جبکہ شیوم نے بین کیلٹز کی وکٹ لے کر بھارت کی گرفت اور مضبوط کر دی۔۵۱؍ رن پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان لورکن ٹکر (۵۰) نے ذمہ داری سنبھالی۔ اس کے بعد گیرتھ ڈیلانی (۴۹) اور جارج ڈوکریل نے ۴۹؍ رنوں کی اہم شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو ۱۵۰؍کے پار پہنچایا۔اس میچ میں ویبھو سوریہ ونشی کوپلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ۔