• Sat, 12 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ولادیمیر پوتن یوکرین کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

Updated: September 12, 2026, 1:28 PM IST | Agency | Washington

پوتن اور زیلنسکی میں کشیدگی کو امن معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا، کہا: جنگ میں مسلسل ہونے والی ہلاکتوں کے درمیان معاہدے کی ضرورت ہے۔

US President Donald Trump delivering an address. Photo: INN
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ خطاب کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ پوتن  سے ان کی ایک اور دوطرفہ ملاقات ہو سکتی ہے لیکن ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگلی ملاقات کب اور کہاں ہوگی؟ٹرمپ نےگزشتہ دنوں ڈلاس روانہ ہونے سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ پوتن کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا، ’’ہماری بہت اچھی گفتگو ہوئی۔‘‘

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پوتن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور اگر زیلنسکی بھی اس کے لئے تیار ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی برکس کیلئے تیار، اہم لیڈروں کی شرکت

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آخر معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کیا ہےتو انہوں نے روس اور یوکرین کے دونوں لیڈروں کے درمیان خراب تعلقات کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا، ’’رکاوٹ کی وجہ وہ دو لوگ ہیں جو ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی مشکل دونوں لیڈروں کے درمیان کشیدگی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریق طویل عرصے سے جاری جنگ سے تھک چکے ہیں اور مسلسل ہونے والی جانی نقصان کی وجہ سے معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عدلیہ میں کالی بھیڑوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ہر سطح پرعدالتیں اکثریت نوازی کی طرف بڑھ رہی ہیں

اس دوران ٹرمپ نے پوتن کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو کی تاریخ، اس کی مدت یا اس میں زیر بحث آنے والی تجاویز کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ اب امن کی سمت میں پیش رفت ممکن ہے تو ٹرمپ نے اپنے طویل سیاسی اور کاروباری تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’میں لوگوں سے بات چیت کرتا ہوں... پوری زندگی بس لوگوں سے ہی بات چیت کرتا رہا ہوں۔‘‘

ٹرمپ نے کہا کہ وہ معاہدوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں اور دونوں لیڈر لڑتے لڑتے تھک چکے ہیں۔ جنگ میں ہونے والی بھاری جانی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’اس جنگ میں بہت سے لوگ مارے جا رہے ہیں، گزشتہ ماہ۲۵؍ ہزار افراد مارے گئے۔‘‘

ٹرمپ کے بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کےلئے دونوں فریق پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ماسکو اور کیف کسی ٹھوس معاہدے کے لئے کن شرائط پر آگے بڑھنے کو تیار ہیں؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK