• Mon, 20 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وال اسٹریٹ جرنل ۲۰۲۶ء کی فہرست؛ اسٹینفورڈ یونیورسٹی ۵؍ سال بعد دوبارہ نمبر ون

Updated: October 04, 2025, 3:03 PM IST | New York

امریکہ کے بہترین کالجوں کی وال اسٹریٹ جرنل/کالج پلس ۲۰۲۶ء رینکنگ میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ۲۰۱۷ء کے بعد پہلی مرتبہ ہے جب اسٹینفورڈ نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

Stanford University - Photo: INN
اسٹینفورڈ یونیورسٹی ۔ تصویر: آئی این این

تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے وال اسٹریٹ جرنل/کالج پلس ۲۰۲۶ء میں امریکہ کے بہترین کالجوں کی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی ۲۰۱۷ء کے بعد اسٹینفورڈ کی پہلے نمبرپر واپسی ہے۔ درجہ بندی کی بنیاد سرمایہ کاری،گریجویشن کے بعد کریئر کے امکانات اور طویل مدتی مالی کامیابی پر کی گئی ہے۔ اس بار یہ محض علمی وقار نہیں بلکہ حقیقی دنیا میں نتائج اور مالی فوائد کا عکاس ہے۔ اسٹینفورڈ نے دو درجے ترقی کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یونیورسٹی نے تنخواہ کے اثرات میں ۹۹؍ کے قریب اسکور، ۹۴؍ کا گریجویشن ریٹ اور تنوع میں مکمل ۱۰۰؍ حاصل کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق، اسٹینفورڈ کے فارغ التحصیل افراد اوسطاً ۹۴؍ ہزار ۷۲۵؍ ڈالر اضافی کماتے ہیں جو اس ڈگری کی مالی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹینفورڈ کی کامیابی صرف ڈیٹا تک محدود نہیں بلکہ اس کی جدت پر مبنی ثقافت اور عملی سیکھنے کے مواقع نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا اعلان،سرکاری دفاتر بند

بابسن کالج کا حیران کن اضافہ
رپورٹ میں سب سے بڑی کہانی میساچوسٹس کے نجی ادارے بابسن کالج کی ہے، جو انٹرپرینیورشپ کیلئے جانا جاتا ہے۔ بابسن مسلسل ترقی کے بعد اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔ ۲۰۲۳ء سے اب تک اس نے ۱۳۴؍ مقامات کی زبردست ترقی حاصل کی ہے۔ بابسن ہر نئے طالب علم کو اپنے کورس کے تحت ۳؍ ہزار ڈالر تک کی فنڈنگ دے کر حقیقی کاروبار شروع کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس کے نتائج شاندار رہے ہیں، فارغ التحصیل افراد کی اوسط ’’ویلیو ایڈڈ‘‘ تنخواہ ۹۶؍ ہزار ۵۶۱؍ ڈالر ہے اور طلبہ محض ایک سال اور سات ماہ میں اپنی فیس واپس کما لیتے ہیں۔

دیگر نمایاں ادارے
کلیرمونٹ میک کینا کالج، بینٹلی یونیورسٹی اور ہاروی مڈ کالج نے بھی اعلیٰ رینک حاصل کیا۔ حیران کن طور پر کچھ غیر معروف ادارے مالی نتائج کے لحاظ سے آئیوی لیگ اسکولوں سے آگے نکل گئے۔ اس فہرست میں ییل یونیورسٹی تیسرے، پرنسٹن چوتھے، ہارورڈ پانچویں اور کولمبیا یونیورسٹی آٹھویں نمبر پر رہی۔ یو سی برکلے سرکاری اداروں میں سب سے آگے رہا۔ یہ ساتویں نمبر پر ہے۔ دیگر سرکاری یونیورسٹیاں جیسے یو سی ڈیوس، یو سی مرسڈ، جیورجیا ٹیک اور سان ہوزے اسٹیٹ یونیورسٹی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 

ٹاپ ۲۰؍ ادارے (ڈبلیو ایس جے تینکنگ ۲۰۲۶ء) 
(۱) اسٹینفورڈ یونیورسٹی
(۲) بابسن کالج
(۳) ییل یونیورسٹی
(۴) پرنسٹن یونیورسٹی
(۵) ہارورڈ یونیورسٹی
(۶) کلیرمونٹ میک کینا کالج
(۷) یو سی برکلے
(۸) کولمبیا یونیورسٹی
(۹) پنسلوانیا یونیورسٹی
(۱۰) ڈیوڈسن کالج
(۱۱) ایم آئی ٹی
(۱۲) بینٹلی یونیورسٹی
(۱۳) یو سی ڈیوس
(۱۴) یو سی مرسڈ
(۱۵) ہاروی مڈ کالج
(۱۶) جورجیا ٹیک
(۱۷) سان ہوزے اسٹیٹ یونیورسٹی
(۱۸) کارنیل یونیورسٹی
(۱۹) لیوولا یونیورسٹی میری لینڈ
(۲۰) نوٹر ڈیم یونیورسٹی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK