Inquilab Logo

’’اقتدار میں آتے ہی روزگار کا انقلاب لائیں گے‘‘

Updated: March 26, 2024, 11:03 PM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی نے کہا کہ ’یوتھ جسٹس‘ کے تحت سبھی نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

Congress leader Rahul Gandhi. Photo: INN
کانگریس لیڈر راہل گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کانگریس مرکز میں حکومت بناتی ہے تو’ یوتھ جسٹس‘ کے تحت سب کو مواقع فراہم کرکے ملک میں روزگار کا انقلاب لایا جائے گا۔ راہل گاندھی نےایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سوال کیا کہ ’’نریندر مودی جی، کیا آپ کے پاس روزگار کے  لئے کوئی منصوبہ ہے؟ یہ سوال آج ہر نوجوان کے لبوں پر ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی والوں سے ہر گلی اور ہر گاؤں میں پوچھا جا رہا ہے کہ ان کے پاس روزگار کے لئے کیا منصوبہ ہے؟  اگر نہیں ہے تو ہر سال ۲؍کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹ کیوں بولا تھا ؟ مودی سرکار کو الیکشن میں جواب دیناہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ممتا سے متعلق متنازع بیان پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

کانگریس لیڈر جنہوں نے نوجوانوں کے لئے روزگار اور ملک میں شدید بےروزگاری کو انتخابی موضوع بنادیا ہے، نے  کہا  کہ کانگریس نے یوتھ جسٹس کے تحت روزگار کے انقلاب کا وعدہ کیا ہے۔ ہماری گارنٹی ہے کہ ہم اقتدار میں آتے ہی ۳۰؍ لاکھ سرکاری آسامیاں پُر کریں گے۔ ہر پڑھے لکھے نوجوان کو `’پہلی نوکری  کے  پکے وعدہ‘ کے تحت سالانہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ ہم اس  اسکیم کے تحت نوجوانوں کو  نوکریاں بھی  دیں گے۔ ساتھ ہی  قانون بنا کر پیپر لیک ہونے سے  نوجوانوں کو نجات دلائیں گے۔ اس سے ان کے سال برباد نہیں ہوں گے اور انہیں اپنی  تعلیم مکمل کرتے ہی روزگار ملے گا۔ 
 راہل گاندھی نے کہاکہ الیکشن کا یہ وقت دونوں نظریات کی پالیسیوں میں فرق پہچاننے کا وقت ہے۔ کانگریس نوجوانوں کا مستقبل بنانا چاہتی ہے اور بی جے پی انہیں گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ نوجوانوں کو  بھرم کا جال توڑ کر اپنی تقدیر بدلنی  ہوگی۔ ملک میں `روزگار کے لئے`انقلاب لانا ہوگا۔ راہل نے یہ وعدہ دہرایا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کو ہم ان کا حق بنائیں گے تاکہ پھر کوئی حکومت ان کے خوابوں، ان کی امنگوں اور ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہ کرسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK