ادیب احمد نے کہا کہ وہ عالمی معیشت میںہونے والی گہری تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پُرعزم لیڈروں کی اس برادری میں شامل ہو کر خود کو اعزاز یافتہ محسوس کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 12:55 PM IST | Kochi
ادیب احمد نے کہا کہ وہ عالمی معیشت میںہونے والی گہری تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پُرعزم لیڈروں کی اس برادری میں شامل ہو کر خود کو اعزاز یافتہ محسوس کرتے ہیں۔
لولو فائنانشیل ہولڈنگز کے منیجنگ ڈائریکٹر ادیب احمد کو دی وال اسٹریٹ جرنل کی باوقار سی ای او کونسل کا رکن مقرر کئے جانے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔ یہ عالمی کاروباری لیڈروں کا ایک خصوصی نیٹ ورک ہے جس میں صرف دعوت کی بنیاد پر شمولیت دی جاتی ہے اور جسے ڈبلیو ایس جے لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ منظم کرتا ہے۔ اس تقرری کا اعلان لندن میں منعقدہ سی ای او کونسل سمٹ کے دوران کیا گیا جہاں دنیا کی معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران نے عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں قیادت، جدت، ٹیکنالوجی اور جغرافیائی سیاست شامل ہیں۔
واضح رہےکہ سی ای او کونسل کے رکن کی حیثیت سے ادیب احمد چیف ایگزیکٹیوز اور کاروباری لیڈروں کے ایک منتخب گروپ میں شامل ہوں گے جو کاروبار کے مستقبل کو متاثر کرنے والے چیلنجز اور مواقع پر مسلسل غور و خوض کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہندوستان کی ترقی کی طاقتوں کے بارے میں بتایا
یہ کونسل خصوصی سربراہی اجلاسوں،معاشی ترقی، تکنیکی تبدیلی، کارپوریٹ قیادت اور کاروباری استحکام جیسے موضوعات پر مکالمے کو فروغ دیتی ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادیب احمد نے کہا کہ وہ عالمی معیشت میںہونے والی گہری تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پُرعزم لیڈروں کی اس برادری میں شامل ہو کر خود کو اعزاز یافتہ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بامعنی مکالمہ اور مختلف نقطۂ نظر کا تبادلہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ یہ ذمہ داری اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لولو فائناشیل ہولڈنگز کی خدمات سے مستفید ہونے والی منڈیوں اور برادریوں کے تجربات اس فورم میں پیش کرنے کے منتظر ہیں۔
ادیب احمد لولو فائناشیل ہولڈنگز کی قیادت کر رہے ہیںجو خلیجی ممالک (جی سی سی)، برصغیر ہند اور ایشیا پیسیفک خطے میں کام کرنے والے نمایاں مالیاتی خدماتی گروپوں میں شمار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اہم سنگ میل: آئی بی ایم نے دنیا کی پہلی ’سب وَن نینو میٹرچپ‘ متعارف کرائی
ان کی قیادت میں کمپنی نے مختلف منڈیوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دی ہے اور مختلف منصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔
کارپوریٹ ذمہ داریوں کے علاوہ ادیب احمد مالیاتی شمولیت، ہجرت سے وابستہ معیشتوں، ڈیجیٹل تبدیلی اور سرحد پار تجارت سے متعلق مباحث میں اپنی نمایاں خدمات کے لئےبھی معروف ہیں۔ وہ اس وقت فکی عرب کونسل کے چیئرمین ہیں اور کاروبار، ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون سے متعلق بین الاقوامی فورمز میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔