Inquilab Logo Happiest Places to Work

شہیدانِ کربلا کو مالیگاؤں میں عقیدت واحترام سے یاد کیا گیا

Updated: June 26, 2026, 1:32 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

علماء کی واقعہ کربلا کی یاد کے ساتھ اسلامی احکامات پر کاربند ہونے کی تلقین، تعزیہ کمیٹیوں کی تیاریاں مکمل، انتظامیہ بھی مستعد۔

The public listens attentively to Maulana Syed Amin al-Qadri (inset). Photo: INN
عوام، مولانا سید امین القادری (انسیٹ) کو بغور سنتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

حضرت سیدناامام حسین ابن علیؓ اور دیگر شہیدانِ کربلا کو مالیگاؤںمیںعامتہ المسلمین نےعقیدت واحترام سے یادکیا۔کربلا کی تاریخ کے آموختےاورحق کیلئےشہیدہونےوالوںسےمتعلق نئی نسل کو واقف کروانے کیلئےصنعتی شہرمیںسب سے بڑے اور مرکزی جلسے بنام ’ذکرتاج دارِ کربلا‘عالمی تحریک سُنّی دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام منعقد کئےجاتے ہیں۔ان جلسوں میںسامعین و سامعات کی کثرت قابل دیدہوتی ہے۔

امسال اُن جلسوںکا۲۸؍واں دور تھا جو حسب روایت۷؍محرم الحرام کو حضرت سیّدوارث علی شاہ چوک نیااسلام پورہ سےشروع ہوا۔اِس سلسلےکےآخری جلسے۱۰؍اور ۱۱؍محرم الحرام کو بعد نماز مغرب تارات دس بجےاےٹی ٹی ہائی اسکول اینڈجونیئرکالج کےمیدان میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو: وزیر اعلیٰ وجے نے ۳۰۰؍ نئی بسوں کی خدمات کا افتتاح کیا

شب عاشورسے قبل نُورباغ چوک میں ہوئےجلسےمیںخطاب کرتے ہوئےعالمی تحریک سُنّی دعوتِ اسلامی (مالیگاؤں وخاندیش)کے نگراںحضرت سیّدامین القادری نے کہا کہ کربلا کے معرکے میںحضرت امام حسینؓ اورآپ کے وفاداروں نےدین اسلام کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیئے۔وہ عظیم قربانیاںصرف ایک تاریخی واقعہ نہیںبلکہ اسلام کی حفاظت کیلئے پیش کی گئی لازوال قربانیاں ہیں  جسےرہتی دنیا تک فراموش نہیںکیاجاسکتا۔‘‘واقعہ کربلا کو سلسلے واربیان کرنےکےساتھ مسلم نوجوانوںاوربیٹیوںسےکہا کہ وہ اپنی عملی زندگی میںاسلامی احکامات کوشامل کریں۔نمازکی پابندی کریں۔اللہ رب العزت کی حمدوثناکرتے رہیں۔ تاجدارِ دوعالمؐ کی بارگاہ میںدوروسلام پیش کرتے رہیں۔دنیاوآخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔

تعزیہ کمیٹیوں کی سرگرمیاں

تعزیہ کمیٹی اور سُنّی تعزیہ کمیٹی کی نگرانی میں تعزیہ داروںکی سرگرمیاںجاری ہیں۔مالیگاؤں کے مشرقی حصے میںسیکڑوں تعزیہ داراپنے تعزیوںکورکھتے ہیںاور۱۱؍ویں محرم کواس کا جلوس نکالتے ہیں۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے گرنا وموسم ندی کےسنگم پرتعزیہ دفنانے کے انتظامات کئےگئےہیںجبکہ مالدہ شیوار میں بنے تعزیہ گھرمیںبھی تعزیےرکھےجاتےہیں۔دونوں کمیٹیوں کے عہدے واراکین نے ایڈیشنل کلکٹر دیودت کیکان،میونسپل کمشنر رویندر جادھو اور سپرنٹنڈ آف پولیس ڈاکٹرڈی ایس سوامی سے ملاقات کرکےمسائل پیش کرنےکیساتھ سدباب کی گزارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ہرین پانڈیا قتل کیس: ۶؍ ماہ کے اندر مجرم کی رحم کی درخواست پر فیصلہ سنانے کا حکم

حسینی مسجد سے نکلے گاجلوسِ عزا

شیعہ اثناعشری فرقہ کا جلوسِ عزایوم عاشورکو صبح حسینی مسجد (چندن پوری گیٹ)سےنکلے گاجوطےشدہ راستوںسےگزرتے ہوئےسہ پہرکوگنج شہیداںپہنچےگا۔اس سے قبل ایڈیشنل ایس پی گنجاڑاورڈپٹی ایس پی بروال کی نگرانی میںحسینی مسجد کے اطراف حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔جلوسِ عزاکے رُوٹ پرپولیس اہلکاروںکی تعیناتی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ظہیر حسن ہادی(رُکن،شیعہ جماعت)نے بتایا حسینی جامع مسجد اور گنج شہیداں حسین آباد قبرستان میںماہِ محرم کی تمام سرگرمیاںجاری وساری ہیں۔ امن وامان کےساتھ سرگرمیاںمکمل کرنے کیلئے محصول اورپولیس کیساتھ میونسپل انتظامیہ بھی شیعہ اثناعشری جماعت کے ذمے داران سے مسلسل رابطے میںہے۔ یاد رہے کہ آج ۱۰؍ محرم کو نہ صرف ریاست بلکہ ملک بھر کےمختلف علاقوں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK