Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی بنگال: بی جے پی حکومت نے مدرسوں میں’’ وندے ماترم ‘‘گانا لازمی قرار دیا

Updated: May 21, 2026, 6:08 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت نے مدرسوں میں’’ وندے ماترم ‘‘گانا لازمی قرار دے دیا، ریاست میں واقع مسلم تعلیمی اداروں کو مبینہ طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمد کی تعمیل کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کی حکومت نے اپنے اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے محکمے کے تحت تمام مدارس میں ’’وندے ماترم‘‘ گانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ حکم نامہ مدرسہ تعلیم کے ڈائریکٹر کے۱۹؍ مئی کے ایک حکم نامے کے مطابق ریاست کے’’ سرکاری ماڈل مدارس، تسلیم شدہ سرکاری امداد یافتہ اور غیر امداد یافتہ مدارس‘‘ پر فوری طور پر عائدہوگا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’تمام سابقہ احکامات اور طریقہ کار کو منسوخ کرتے ہوئے، اجتماعکی دعا کے دوران، کلاسوں کے آغاز سے پہلے وندے ماترم گانا لازمی قرار دیا جاتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اجمیرکی ۸۰۰؍ سال قدیم مسجد میں پوجا پاٹھ کی اجازت طلب

دی ٹیلی گراف اخبار نے محکمے کے نامعلوم عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ مدارس کو اس ہدایت پر عملدرآمد پر تعمیل سے متعلق رپورٹس جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حکم نامہ ریاست کی نو منتخب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی طرف سے تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کو صبح کے اجتماع کے دوران لازمی طور پر وندے ماترم گانے کی ہدایت جاری کرنے کے پانچ دن بعد آیا ہے۔تاہم روایتی طور پر مغربی بنگال کے اسکولوں میں اجتماع کے دوران صرف قومی ترانہ ’’جن گن من‘‘ گایا جاتا تھا۔ جبکہ حالیہ برسوں میں، سابقہ تری نمول کانگریس حکومت نے ریاستی گیت ’’نگلار مٹی بنگلار جول‘‘ کو بھی متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ایک لاکھ اسکولوں میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلا کا انتظام نہیں ہے: نیتی آیوگ

یاد رہے کہ ۲۸؍جنوری کو، مرکزی وزارت داخلہ نے ہدایت دی تھی کہ جب وندے ماترم کو’’ جن گن من‘‘ کے ساتھ بجایا جائے تو پہلے وندے ماترم کے تمام چھ بند گائے جائیں۔حالانکہ اس سے قبل سرکاری تقریبات میں قومی گیت کے صرف اولین دو بند بجائے جاتے تھے۔ اورباقی بند، جن میں ہندو دیویاں درگا، لکشمی اور سرسوتی کا ذکر ہے، کو خارج کر دیا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK