Inquilab Logo Happiest Places to Work

گاڑیوں کی تھوک فروخت نے جولائی کے مہینے میں نیا ریکارڈ قائم کیا

Updated: August 14, 2026, 1:53 PM IST | Agency | New Delhi

گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال ستمبر سے شروع ہونے والی تیزی اب تک جاری ہے اور تھوک فروخت کے معاملے میں جولائی میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

Direktur Jenderal SIAM Rajesh Menon. Picture: INN
سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن۔ تصویر: آئی این این

گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال ستمبر سے شروع ہونے والی تیزی اب تک جاری ہے اور تھوک فروخت کے معاملے میں جولائی میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔گاڑی تیار کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم ’سیام‘ کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی۲۰۲۶ءمیں گھریلو مارکیٹ میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ۳۴ء۳؍ فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر۴؍لاکھ ۵۷؍ ہزار ۸۱۰؍یونٹس تک پہنچ گئی۔ ان میں کاریں، یوٹیلیٹی گاڑیاں اور وین شامل ہیں۔

دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں۲۲ء۶؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۱۹؍لاکھ۲۳؍ ہزار۴۸۴؍یونٹس رہی۔ ان میں موٹر سائیکلوں کی فروخت ۱۰؍ لاکھ۷۴؍ ہزار۷۹۶؍ یونٹس اور اسکوٹروں کی فروخت۷ ؍لاکھ ۹۸؍ہزار ۱۹۰؍ یونٹس رہی۔ سالانہ بنیاد پر ان میں بالترتیب۲۰ء۷؍فیصد اور۲۳ء۷؍ فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی میں مجموعی طور پر۵۰؍ہزار۴۹۷؍ موپیڈ فروخت ہوئے جن کی فروخت میں۴۸ء۶؍فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: جیو کے ۱۰؍ سال مکمل، صفر سے آغاز کے بعد ممبئی اور مہاراشٹر میں اب ۷۹ء۵؍ کروڑ صارفین

تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت۹۲؍ہزار۵۶۰؍ یونٹس رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں۳۳ء۴؍ فیصد زیادہ ہے۔ مسافر خدمات کےلئے استعمال ہونے والی تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت۳۲ء۹ ؍فیصد اضافے کے ساتھ۷۷ہزار۹۹۴؍ یونٹس اور مال بردار تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت۴۰ء۳؍ فیصد اضافے کے ساتھ۱۲؍ہزار۸۹۶؍ یونٹس تک پہنچ گئی۔ ای رکشا کی فروخت ایک ہزار۱۳۲؍ یونٹس اور ای کارٹ کی فروخت۵۳۸؍ یونٹس رہی۔ ان میں بالترتیب۷ء۵؍ فیصد اور۳ء۱۶؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے جولائی کی کارکردگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسافر گاڑیوں، تین پہیہ اور دو پہیہ گاڑیوں، تینوں زمروں میں دو ہندسوں کی مضبوط ترقی دیکھی گئی ہے۔ یہ مثبت رفتار گزشتہ کچھ عرصے سے برقرار ہے۔ اب تہواروں کا موسم آنے والا ہے جس میں صارفین کے اعتماد اور خریداری کے رجحان کے مضبوط رہنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK