جی ایس ٹی اصلاحات کے بعد ٹی وی، فریج اور اے سی جیسی مصنوعات سستی ہو گئی ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ بھی سستے ہوں گے یا ڈسکاؤنٹ صرف فروخت پر ہی نظر آئے گا۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 6:58 PM IST | New Delhi
جی ایس ٹی اصلاحات کے بعد ٹی وی، فریج اور اے سی جیسی مصنوعات سستی ہو گئی ہیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ بھی سستے ہوں گے یا ڈسکاؤنٹ صرف فروخت پر ہی نظر آئے گا۔
تہوار کے موسم سے عین قبل جی ایس ٹی میں اصلاحات نے صارفین میں خریداری کا جوش بڑھایا ہےکیونکہ بہت سی اہم اور ضروری مصنوعات اب سستی ہو گئی ہیں۔ حکومت نے کھانے کی چھوٹی اشیاء جیسے مکھن پر ٹیکس کم کر کے کاروں جیسی بڑی مصنوعات پر کر دیا ہے۔ کچھ ایسے زمرے بھی ہیں جن میں لوگ سب سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں لیکن، وہاں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔جی ایس ٹی کے نئے ڈھانچے میں بڑی الیکٹرانک مصنوعات جیسے ٹی وی، فریج، اے سی، ڈش واشر، واشنگ مشین اور چھوٹے گھریلو آلات جیسے جوسر، ہیئر ڈرائر، الیکٹرک آئرن، فوڈ گرائنڈر پر جی ایس ٹی۲۸؍ فیصد سے کم کر کے۱۸؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب ہندوستان کی تیل کی مانگ بڑھ سکتی ہے
سب سے اہم زمرے یعنی اسمارٹ فونز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسمارٹ فون خریدنے والے صارفین خاص طور پر فلپ کارٹ اور ایمیزون جیسی ای کامرس سائٹس پر دستیاب رعایتی مدت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا۲۲؍ ستمبر کے بعد آئی فون سستے ہوں گے؟
اسمارٹ فونز پر کتنا جی ایس ٹی ہے؟
آئی فون اسمارٹ فون کے زمرے میں آتے ہیں، اس لیے ان پر جی ایس ٹی۱۸؍ فیصد رہے گا۔ اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ پر بھی ۱۸؍فیصدجی ایس ٹی لگ رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یعنی نئے جی ایس ٹی۲؍ فریم ورک میں آئی فون یا کوئی اور اسمارٹ فون سستا نہیں ہوگا۔۲۰۲۲ء میں اسمارٹ فونز نے کنزیومر الیکٹرانکس مارکیٹ میں تقریباً ۳۰؍ فیصد حصہ ڈالا اور آنے والے برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے جبکہ ۲۱۔۲۰۲۰ء میں آئی فون کی فروخت کا حصہ کل اسمارٹ فون کی فروخت کا صرف ۳؍ سے ۴؍فیصد تھا، یہ ۲۵۔۲۰۲۴ء میں بڑھ کر۷؍ سے ۱۰؍ فیصدہو گیا ہے۔ عام طور پر آئی فونز یا اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ مالیاتی خدمات تک آسان رسائی،ای ایم آئی میں آسانی اور مہنگے طرز زندگی کی طرف کشش ہے۔
اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ سستے نہیں ہوں گے؟
اگر آپ اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ خریدنے کا سوچ رہے ہیں، تو آپ کو۲۳؍ ستمبر تک انتظار کرنا چاہیے۔ فلپ کارٹ کی `بگ بلین ڈیز اور ایمیزون کی `گریٹ انڈین فیسٹیولز سیل۲۳؍ ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔
آئی فون۱۷؍ کب لانچ کیا جائے گا؟
اب ایپل کے شائقین کی نظریں۹؍ ستمبر کو لانچ ہونے والے آئی فون۱۷؍ پر جمی ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون۱۷؍ کی قیمت۸۰؍ ہزار سے ۹۰؍ ہزار روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔ نئے آئی فون۱۷؍ پر بھی۱۸؍فیصد جی ایس ٹی لگے گا کیونکہ اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کے زمرے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔