صارفین کی پر ائیویسی کو تقویت فراہم کرنے کیلئے میٹا نے ’’یوزرنیم‘‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 11:54 AM IST | Mumbai
صارفین کی پر ائیویسی کو تقویت فراہم کرنے کیلئے میٹا نے ’’یوزرنیم‘‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کا حوالہ دیتے ہوئے ’’یوزر نیم‘‘کا نیا فیچر متعارف کرا نے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ذریعے اب موبائل نمبر شیئر کئے بغیر بھی دوسروں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد نئے لوگوں سے گفتگو کے دوران فون نمبر کو غیر ضروری طور پر ظاہر ہونے سے بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کنال شاہ وہاٹس ایپ کے نئے عالمی سربراہ مقرر
نئے نظام کے تحت ہر صارف اپنی پسند کا ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکے گا۔ اگر کسی شخص کے پاس صارف کا یوزر نیم موجود ہوگا تو وہ اسی کے ذریعے رابطہ کر سکے گا اور اس صورت میں فون نمبر ظاہر نہیں ہوگا۔ تاہم واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے کیلئے موبائل نمبر پہلے کی طرح لازمی رہے گا۔ کمپنی کے مطابق یوزر نیم کے ساتھ ایک اضافی حفاظتی نظام’’یوزر نیم کی‘‘بھی متعارف کرایا جا رہا ہے ۔یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کیلئےجاری کیا جا رہا ہے۔ جن صارفین کے اکاؤنٹس میں یہ سہولت دستیاب ہو چکی ہے، وہ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اپنا منفرد یوزر نیم منتخب یا ریزرو کر سکتے ہیں جبکہ دیگر صارفین کو یہ فیچر آئندہ ہفتوں یا مہینوں میں فراہم کیا جائے گا۔ البتہ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اپنا یوزرنیم پہلے سے محفوظ کر سکتے ہیں، جس سے انہیں مطلوبہ ہینڈل حاصل کرنے کا ایک بہتر موقع ملے گا۔