• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ فوڈ انڈیا ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی

Updated: September 28, 2025, 8:49 PM IST | New Delhi

ورلڈ فوڈ انڈیا ۲۰۲۵ء جس کا اہتمام خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) نے کیا تھا، غیر معمولی پیمانے پر سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ ایک تاریخی طور پر اختتام کو پہنچا۔

India Food.Photo:INN
انڈیا فوڈ۔ تصویر:آئی این این

 ورلڈ فوڈ انڈیا ۲۰۲۵ء جس کا اہتمام خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) نے کیا تھا، غیر معمولی پیمانے پر سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ ایک تاریخی طور پر اختتام کو پہنچا۔ چار روزہ تقریب کے دوران ۲۶؍ سرکردہ ملکی اور عالمی کمپنیوں نے کل ایک کروڑ روپے کی مفاہمتی عرضداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے، جو ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سب سے بڑے اعلانات میں سے ایک ہے۔ ان مفاہمتی عرضداشتوں سے۶۴؍ہزار  سے زیادہ لوگوں کے لیے براہ راست روزگار پیدا کرنے اور۱۰؍ لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے بالواسطہ مواقع پیدا کرنے کا امکان ہے، جس سے ہندوستان کو فوڈ پروسیسنگ کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے حکومت کے وژن کو تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:تائیوان توانائی اور اسمارٹ موبیلیٹی میں بھی تعاون بڑھانا چاہتا ہے

ان مفاہمتی عرضداشتوں پر شعبے کی چند ازحد مقبول عام کمپنیوں کے ذریعہ دستخط کیے گئے ، ان میں ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ، ہندوستان میں کوکا کولا سسٹم، گجرات کوآپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (امول)، فیئر ایکسپورٹس (ہندوستان) پرائیویٹ لمیٹڈ (لولو گروپ)، نیسلے انڈیا لمیٹڈ، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ، کارلس برگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، بی ایل ایگرو انڈسٹریز لمیٹڈ، اے بی آئی ایس فوڈس اینڈ پروٹینس پرائیویٹ لمیٹڈ، اے سی ای انٹرنیشنل لمیٹڈ، پتانجلی فوڈس لمیٹڈ، گودریج ایگرو ویٹ لمیٹڈ، ایگرسٹو ماسا پرائیویٹ لمیٹڈ، تیوانا نیوٹریشن گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ، ہلدی رام اسنیکس فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ  جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ وعدوں کا دائرہ متنوع طبقات جیسے ڈیری، گوشت اور پولٹری، پیکڈ فوڈز، الکحل اور غیر الکحل والے مشروبات، مصالحے اور مصالحہ جات، کنفیکشنری، خوردنی تیل، پھل اور سبزیاں اور کھانے کے لیے تیار مصنوعات پر پھیلا ہوا ہے۔ 
ان شراکت داریوں کی ایک نمایاں خاصیت ان کا پین انڈیا فٹ پرنٹ ہے، جس میں سرمایہ کاری متعدد ریاستوں بشمول گجرات، مہاراشٹر، اتر پردیش، پنجاب، بہار، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، ادیشہ، راجستھان، مغربی بنگال، آسام، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں پھیلی ہوئی ہے۔   
ورلڈ فوڈ انڈیا۲۰۲۵ء نے نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری کے وعدوں کو راغب کیا ہے بلکہ فوڈ پروسیسنگ کے لیے ایک قابل اعتماد عالمی مقام کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کی تصدیق بھی کی ہے۔ اس تقریب نے پائیدار ترقی، اختراع اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے، جس سے خوراک کے عالمی نظام کے مستقبل کی تشکیل میں ہندوستان کی قیادت کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK