Inquilab Logo Happiest Places to Work

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ : مزید ۲؍ لاشیںبرآمد،مہلوکین کی تعداد ۶؍ ہوگئی

Updated: July 10, 2026, 10:08 AM IST | Agency | Thiruvananthapuram

حادثہ میں لاپتہ ہوئے ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے سائٹ انجینئر راہل شرما کی لاش بھی تین دن بعد ملی۔

Scene Of The Accident.Photo:INN
جائے حادثہ کا منظر-تصویر:آئی این این

کیرالا کے ضلع وائناڈ میں چٹان کھسکنے کے حادثہ کے بعد جاری امدادی کارروائی کے دوران ملبے سے مزید تین لاشیں برآمد کی گئیںجس کے بعد اس حادثے میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر ۶؍ ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور انہیں تلاش کرنے کے لیے قومی آفات سے نمٹنے والی فورس، مقامی انتظامیہ اور دیگر امدادی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح ایک لاش تلاش کے لیے مقررہ پہلے علاقے سے برآمد کی گئی، جبکہ دوسری لاش قریب بہنے والے دریا سے نکالی گئی۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔تیسری لاش کے برآمد ہونے سے متعلق اطلاع نہیںتھی لیکن حکام نے مزید تین لاشوںکے برآمد ہونےکے بارے میں مطلع کیا۔

یہ بھی پڑھئے:۵ء۶ لاکھ افراد نے فیفا سے ۲۰۳۰ء تک کوکاکولا کی اسپانسرشپ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پٹیشن پر دستخط کئے

ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں لاپتہ ہونے والے ہماچل پردیش کے ریوالسر کے ایک سائٹ انجینئر راہل شرما کی لاش بھی جمعرات کو برآمد ہوئی ۔ حادثے کے تین دن بعد ان کی لاش ملی ہے۔ تمام قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعدجسد کو سڑک کے ذریعے ہماچل روانہ کیا گیا۔ریاستی وزیر زراعت ٹی صدیقی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی اور کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام افراد کا سراغ نہیں مل جاتا۔ادھر کیرالا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وی ڈی ستیسن نے بھی سی پی ایم کے ریاستی سیکریٹری ایم وی گووندن کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK